چاغی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 5 زخمی

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع چاغی میں دالبندین ہائی وے پر گیس باؤزر اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعے کی شب آر سی ڈی ہائی وے (این-40) پر کوئٹہ-تفتان روٹ کے قریب پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق مسافر گاڑی میں تقریباً 15 افراد سوار تھے اور گاڑی گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی تھی۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کئی مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو دالبندین کے پرنس فہد اسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیے: چاغی میں شدید سرخ آندھی، ٹریفک اور بجلی معطل، لوگ گھروں میں محصور

ڈی ایس پی چاغی عابد شرزئی کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے بڑے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب مراد علی شاہ نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چاغی میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 179 افغان شہری گرفتار

واضح رہے کہ اسی شاہراہ پر رواں برس جنوری میں بھی ایک ہولناک حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے تھے۔ آر سی ڈی ہائی وے پاکستان اور ایران کو ملانے والی اہم شاہراہ ہے، جہاں تیز رفتاری، خطرناک ڈرائیونگ اور خستہ حال سڑکوں کے باعث اکثر مہلک حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp