برٹش پاکستانی سعدیہ سادات ریڈنگ کونسل کی پہلی مسلم و پاکستانی کونسلر منتخب

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برٹش پاکستانی خاتون سعدیہ سادات نے انگلینڈ کے مقامی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے لندن کی نواحی کونسل ریڈنگ کے وارڈ کیورشم ہائٹس سے پہلی مسلمان اور پاکستانی کونسلر منتخب ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

مزید پڑھیں:انگلینڈ میں چکنائی سے بھرپور دودھ کی مانگ میں اضافہ، وجہ کیا ہے؟

سعدیہ سادات اس وارڈ سے کامیابی حاصل کرنے والی واحد پاکستانی اور مسلم خاتون کونسلر ہیں۔ وہ گزشتہ 20 برس سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور سماجی و عوامی خدمات میں سرگرم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی کامیابی کو اپنے والد ظفر سادات کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی والد کی حوصلہ افزائی، اعتماد اور مسلسل حمایت کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ دوسرا سیمی فائنل، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

میڈیا سے گفتگو میں سعدیہ سادات نے کہا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کے اعتماد پر بے حد شکر گزار ہیں اور عوامی خدمت کے لیے بھرپور انداز میں کام جاری رکھیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘