انگلینڈ میں چکنائی سے بھرپور دودھ کی مانگ میں اضافہ، وجہ کیا ہے؟

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں فل کریم دودھ کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اب صارفین نیم چکنائی اور اسکِمڈ دودھ کے مقابلے میں اسے ترجیح دینے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے ایک سال میں کتنا دودھ پیا اور کتنا گوشت کھایا؟

برطانیہ کی معروف گورنزی ڈیری کے جمع کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق فل فیٹ دودھ کی فروخت سنہ 2019 سے سنہ 2025 کے دوران تقریباً 30 فیصد بڑھ گئی۔

ڈیری نے اپنے دودھ کی فروخت کا حوالہ دیتے ہوئے بھی بتایا کہ وہ 568,000 لیٹر سے بڑھ کر 750,000 لیٹر تک پہنچی۔

ڈیری آپریشنز کے ڈائریکٹر اینڈریو ٹیبل کے مطابق لو فیٹ دودھ کی فروخت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے جبکہ اسکِمڈ دودھ کی مانگ میں 23 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ رجحان صرف ایک مخصوص ڈیری کی کچھ مخصوص شہروں میں فروخت تک محدود نہیں بلکہ برطانیہ میں عمومی رحجان کے مطابق ہے۔ بڑے سپر مارکیٹ چین ٹیسکو نے بھی فل فیٹ دودھ کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ رپورٹ کیا ہے جس میں سنہ 2025 میں پچھلے 2 سال کے مقابلے میں 3 ملین لیٹر سے زائد اضافی فروخت شامل ہے۔

مزید پڑھیے: کیا کافی عرصہ چھوڑ دینے کے بعد گوشت دوبارہ کھانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے؟

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ فل فیٹ ڈیری مصنوعات متوازن غذا کے حصے کے طور پر فائدہ مند ہو سکتی ہیں خاص طور پر نوجوانوں کے لیے جو زیادہ پروٹین اور کم پروسیس شدہ خوراک تلاش کر رہے ہیں۔

منیجنگ ڈائریکٹر جیرسی ڈیری ایمون فینلن کے مطابق نوجوان صارفین زیادہ پروٹین کے لیے فل فیٹ دودھ کی طرف رجوع کر رہے ہیں اور یہ قدرتی اور کم پروسیس شدہ خوراک کے عالمی رجحانات کے عین مطابق ہے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کا خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے مفت گائے اور بھینسیں دینے کا اعلان

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان نہ صرف برطانیہ بلکہ دیگر ملکوں میں بھی قدرتی اور مکمل دودھ کی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کی طرف اشارہ کرتا ہے جو صارفین کی صحت، پروٹین کی ضروریات اور قدرتی خوراک کی ترجیحات سے متعلق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!