ٹرمپ کے ’ٹروتھ سوشل‘ کی پیرنٹ کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کو بڑا مالیاتی خسارہ، وجہ کیا بنی؟

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ کی پیرنٹ کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 40 کروڑ ڈالر سے زائد خسارے کی اطلاع دی ہے، جس کی بڑی وجہ کرپٹو کرنسی کی گرتی ہوئی قیمتیں قرار دی جارہی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جمع کرائی گئی مالیاتی رپورٹ کے مطابق 31 مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران آمدنی 10 لاکھ ڈالر سے بھی کم رہی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کو مجموعی طور پر 40 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا، جس کا بڑا حصہ ڈیجیٹل اثاثوں کی قدر میں کمی کے باعث سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیے: مشرقی وسطیٰ کشیدگی: امریکی اڈوں کو بھاری نقصان، مرمت پر اربوں ڈالر خرچ ہونے کا امکان

ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کے تقریباً 41 فیصد شیئرز ڈونلڈ ٹرمپ کے زیرکنٹرول ٹرسٹ کے پاس ہیں، جو ان کے مالی معاملات کی نگرانی کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

کمپنی نے ایک سال قبل کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے لیے 2.5 ارب ڈالر فنڈنگ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم بٹ کوائن کی قیمت اکتوبر میں ایک لاکھ 26 ہزار ڈالر سے گر کر مارچ میں 70 ہزار ڈالر سے کم ہونے کے باعث کمپنی کے سرمایہ کاری پورٹ فولیو کو شدید نقصان پہنچا۔ بعدازاں بٹ کوائن کی قیمت دوبارہ 80 ہزار ڈالر سے اوپر آگئی۔

مالیاتی دستاویزات کے مطابق کمپنی کی مارکیٹ ویلیو اس وقت تقریباً 2.47 ارب ڈالر ہے، جبکہ پہلی سہ ماہی میں اس کی آمدنی صرف 9 لاکھ ڈالر رہی۔

یہ بھی پڑھیے: دبئی کی غیر ملکی ایئرلائنز پر سخت پابندیاں، بھارتی کمپنیوں کو مالی نقصان کا خدشہ

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں آمدنی بڑھانے کے لیے اپنے انفرااسٹرکچر اور صارفین کی تعداد میں توسیع پر توجہ دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ دسمبر میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی کمپنی ’ٹی اے ای‘ کے ساتھ انضمام کررہی ہے، جو نیوکلیئر فیوژن ٹیکنالوجی پر کام کررہی ہے، اور یہ معاہدہ 2026 کے وسط تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار