آزاد کشمیر: وادی نیلم میں جیپ حادثے کا شکار، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے سیاحتی اور پہاڑی علاقے جاگراں بٹ گراں روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک جیپ گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ ایک خطرناک موڑ پر پیش آیا جہاں سڑک تنگ اور دشوار گزار بتائی جاتی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو ٹیموں اور مقامی لوگوں نے مشترکہ طور پر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو کھائی سے نکالنے کے لیے طویل کوششیں کیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں اور جاں بحق افراد کی شناخت سمیت دیگر تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

مقامی شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: روشنیوں اور فنِ تعمیر کا امتزاج، کنگ عبدالعزیز اسکوائر نے شہر کی شناخت بدل دی

عالمی کشیدگی کے باوجود سونا کیوں سستا ہو رہا ہے؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتا دیں

جنگ بندی معاہدہ آج طے پانے کا امکان، ٹرمپ پُرامید، تہران نے فوری دستخط کی تردید کردی

فیفا ورلڈ کپ: آخری لمحات میں قطر کی واپسی، سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ برابر

بارش اور آندھی نے خیبرپختونخوا میں تباہی مچا دی، 7 افراد جاں بحق

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں