چین میں 11 منزلہ عمارت سے گرنے والا 4 سالہ بچہ زندہ کیسے بچ گیا؟

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے صوبے لیاؤننگ کے شہر ڈالیان میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں 4 سالہ بچہ 11 منزلہ عمارت سے گرنے کے باوجود زندگی کی بازی ہارنے سے بچ گیا۔

رپورٹس کے مطابق ‘شیاؤمنگ’ نامی بچہ اپریل میں اس وقت گھر میں اکیلا موجود تھا جبکہ اس کے والدین مختصر وقت کے لیے سامان کی ڈیلیوری کے سلسلے میں باہر گئے ہوئے تھے۔ والدین نے احتیاطاً گھر کا دروازہ اور کھڑکیاں بند کر رکھی تھیں اور گھر میں نصب کیمرے کے ذریعے بچے پر نظر بھی رکھی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، بنوں میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

تاہم کسی موقع پر بچے نے کھڑکی کا شیشہ کھول لیا اور 11ویں منزل سے نیچے جا گرا۔ بعد ازاں ہوش میں آنے پر بچے نے اپنی والدہ کو بتایا کہ وہ کھڑکی پر اس لیے چڑھا تھا تاکہ اپنی ماں کو گھر واپس آتے دیکھ سکے کیونکہ وہ انہیں یاد کر رہا تھا۔

تقریباً 2 گھنٹے بعد جب بچے کے والد واپس گھر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ بیٹا گھر میں موجود نہیں۔ تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ بچہ عمارت کے نیچے شدید زخمی حالت میں پڑا ہے، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں جبکہ اس کے جگر، گردوں اور پھیپھڑوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔ طبی ماہرین نے ابتدائی طور پر اس کے بچنے کے امکانات نہایت کم قرار دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: بینظیرانکم سپورٹ پروگرام: رحیم یار خان میں امداد لینے آئی 9 خواتین چھت گرنے سے ہلاک

تاہم حیران کن طور پر 18 دن کے علاج کے بعد بچے کی حالت میں نمایاں بہتری آئی اور اسے انتہائی نگہداشت وارڈ سے عام وارڈ میں منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

بچے کے والدین نے اپنے بیٹے کے زندہ بچ جانے کو کسی معجزے سے کم قرار نہیں دیا اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد مکمل صحتیاب ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے