الاسکا کے شمالی شہر میں 2 ماہ تک سورج غروب کیوں نہیں ہوگا؟

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اتوار 10 مئی کو امریکی ریاست الاسکا کے شہر اتکیاگوِک میں سورج رات ایک بج کر 48 منٹ پر غروب تو ہوا، تاہم دوبارہ صبح 2 بج کر 57 منٹ پر طلوع ہونے کے بعد اب اگست کے آغاز تک افق پر ہی چمکتا رہے گا۔

ماضی میں بیرو کے نام سے معروف شہر اتکیاگوِک امریکا کا سب سے شمالی شہر ہے، جہاں گرمیوں میں سورج مسلسل چمکتا رہتا ہے جبکہ سردیوں میں کئی ہفتوں تک اندھیرا چھایا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر زیلینسکی نے الاسکا میں امریکی اجلاس کو پیوٹن کی ’ذاتی فتح‘ قرار دیدیا

بحیرۂ منجمد شمالی کے کنارے واقع اس شہر میں سال بھر دن اور رات کے دورانیے میں غیر معمولی تبدیلیاں دیکھی جاتی ہیں۔

اس سال شہر میں 24 گھنٹے دن رہنے کا سلسلہ 2 اگست تک جاری رہے گا، جب سورج دوبارہ افق سے نیچے جائے گا۔

تقریباً 5 ہزار آبادی والے اس شہر کے رہائشی ان موسمی شدتوں کے عادی ہیں، تاہم مسلسل دن کی روشنی کا مطلب یہ نہیں کہ وہاں شدید گرمی بھی ہوگی۔

جولائی کو عام طور پر سال کا گرم ترین مہینہ سمجھا جاتا ہے لیکن تاریخی اعداد و شمار کے مطابق اس دوران اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت صرف 49 ڈگری فارن ہائیٹ رہتا ہے۔

کبھی کبھار مختصر گرم لہر کے دوران درجہ حرارت 70 ڈگری فارن ہائیٹ تک بھی پہنچ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی شہر الاسکا میں 10 افراد کو لے جانے والا طیارہ لاپتہ، تلاش جاری

اتنے شمالی علاقے میں گرمیوں کے دوران برفباری بھی غیر معمولی نہیں، گزشتہ سال جون میں 7 دن برف کے گالے ریکارڈ کیے گئے تھے۔

2 اگست کو سورج غروب ہونے کے بعد بھی اتکیاگوِک فوری طور پر مکمل اندھیرے میں نہیں ڈوبے گا کیونکہ سورج افق کے قریب رہے گا اور فضا میں روشنی برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ حقیقی رات کی تاریکی 21 ستمبر تک واپس نہیں آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی