مغربی بنگال انتخابات: بی جے پی نے سوا کروڑ سے زائد افراد کو ووٹر لسٹوں سے نکال کر کامیابی حاصل کی

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں مغربی بنگال کے حالیہ انتخابات کے بعد سیاسی تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ بھارتی جریدے ’دی وائر‘ کی ایک رپورٹ میں انتخابی عمل پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ لاکھوں افراد کو ووٹر فہرستوں سے نکال کر حقِ رائے دہی سے محروم کیا گیا۔ دوسری جانب بی جے پی رہنماؤں کے مسلم مخالف بیانات نے بھی نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی فضا کو استعمال کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے بہار کے بعد مغربی بنگال میں بھی منظم دھاندلی کے ذریعے اقتدار حاصل کیا۔ ’دی وائر‘ نے دعویٰ کیا کہ مغربی بنگال میں تقریباً ایک کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹوں سے خارج کیے گئے، جبکہ 27 لاکھ شہریوں کو معمولی تضادات کی بنیاد پر ووٹنگ کے حق سے محروم کر دیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ حتمی ووٹر فہرست جاری ہونے کے بعد مزید 6 لاکھ ووٹرز کے اندراج نے انتخابی شفافیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے انتخابی کامیابی کے بعد مغربی بنگال میں بی جے پی کے مخالفین پر حملے، 4 افراد ہلاک

اسی دوران مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ سوویندو ادھیکاری کے متنازع بیانات بھی شدید تنقید کی زد میں آ گئے۔ ادھیکاری نے کہا کہ وہ مسلمانوں کے لیے اس وقت تک کام نہیں کریں گے جب تک وہ ’اپنا مذہب تبدیل نہ کر لیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو ’ویسا سبق سکھایا جائے جیسا اسرائیل نے غزہ میں سکھایا‘۔

بی جے پی کے دیگر رہنما، جن میں اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور آسام کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرما شامل ہیں، بھی ماضی میں مسلمانوں کے خلاف سخت بیانات دیتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے مغربی بنگال انتخابات سے قبل ووٹر فہرستوں میں کٹوتی، خارج کیے گئے ناموں میں مسلمانوں کا تناسب 34 فیصد

سیاسی و عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی اور انتخابی عمل پر اٹھنے والے سوالات نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعوؤں کو متاثر کیا ہے۔ ناقدین کے مطابق بی جے پی حکومت ہندوتوا ایجنڈے کو فروغ دینے اور اقتدار کو طول دینے کے لیے ریاستی اداروں اور انتخابی نظام کو استعمال کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

امریکی جاسوسی قانون میں توسیع کی ڈیڈ لائن قریب، انٹیلیجنس ڈیٹا جمع کرنے میں بڑے تعطل کا انتباہ جاری

آزاد کشمیر، کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرد گھیرا تنگ، مرکزی دفتر سیل کردیا گیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کی حقیقت کھلنے لگی، بھارت کے ساتھ تعلق ثابت، عام آدمی کو استعمال کیا جانے لگا

یوکرین کا چرنوبل کے قریب جوہری ایندھن کے اسٹوریج پر روسی ڈرون حملے کا دعویٰ

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ