بنوں حملہ: شواہد افغانستان سے جڑے ہیں، دفتر خارجہ کی افغان طالبان کو وارننگ

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے بنوں میں فتح خیل پولیس پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد افغان طالبان رجیم کے پاکستان میں متعین ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ حملے کی تحقیقات اور تکنیکی شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کارروائی کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود دہشتگردوں نے کی، جبکہ اسلام آباد نے دہشتگرد تنظیموں کے خلاف مؤثر اور قابلِ تصدیق اقدامات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 9 مئی 2026 کو فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے پولیس چوکی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک شہری بھی شامل ہے۔

وزارتِ خارجہ نے افغان حکام کو آگاہ کیا کہ واقعے کی تفصیلی تحقیقات، جمع کیے گئے شواہد اور تکنیکی انٹیلی جنس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود دہشتگردوں نے کی۔

پاکستان نے ایک بار پھر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان اس بزدلانہ حملے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس میں بھی افغان سرزمین پر مختلف دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی اور انہیں حاصل سہولتوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔

پاکستان نے زور دیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ مشترکہ ذمہ داری ہے اور افغان طالبان کو اپنے اس وعدے کی پاسداری کرنا ہوگی کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بارہا افغان طالبان رجیم سے فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان اور داعش خراسان (آئی ایس کے پی) کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کا مطالبہ کر چکا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے برادر اور دوست ممالک کی ثالثی میں افغان طالبان رجیم کے ساتھ کئی ادوار کے مذاکرات بھی کیے، تاہم افغان طالبان دہشتگرد تنظیموں کے خلاف مؤثر اور قابلِ اعتماد اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

پاکستان نے افغان طالبان رجیم کو دوٹوک انداز میں باور کرایا کہ اگر دہشتگرد تنظیموں کو پناہ اور سہولتیں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان اپنی قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے