اسٹار وارز اور شیکسپیئر کے ڈراموں کے معروف اداکار مائیکل پیننگٹن 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہرۂ آفاق فلم سیریز اسٹار وارز میں کردار ادا کرنے والے اور برطانوی تھیٹر کے ممتاز شیکسپیئرین اداکار مائیکل پیننگٹن 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے نمائندوں نے پیر کے روز ان کی وفات کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’انشااللہ‘ کہنے کے بعد معروف ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھ وے کو قرآن کا تحفہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مائیکل پیننگٹن کو خاص طور پر ’اسٹار وارز: ایپیسوڈ VI – ریٹرن آف دی جیڈائی‘ میں ڈیتھ اسٹار کمانڈر ’موف جرجیرڈ‘ کے کردار سے عالمی شہرت حاصل ہوئی تاہم وہ برطانیہ کے صف اول کے کلاسیکی اداکاروں میں شمار کیے جاتے تھے اور رائل شیکسپیئر کمپنی کے اعزازی ایسوسی ایٹ آرٹسٹ بھی تھے۔

انہوں نے معروف تھیٹر ڈائریکٹر مائیکل بوگدانوف کے ساتھ مل کر ’انگلش شیکسپیئر کمپنی‘ کی بنیاد رکھی اور کئی دہائیوں تک برطانیہ اور دنیا بھر میں شیکسپیئر کے ڈراموں میں یادگار پرفارمنس پیش کرتے رہے۔

ان کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد فنون لطیفہ سے وابستہ شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ معروف اداکارہ میریئم مارگولیز نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مائیکل پیننگٹن انتہائی عمدہ، ذہین اور دانا اداکار تھے۔

مزید پڑھیے: ہالی ووڈ اداکارہ مارگوٹ رابی کی ملکہ نور جہاں سے منسوب ہیرے کا ہار پہن کر فلم کے پریمیئر میں آمد

مائیکل پیننگٹن سنہ 1943 میں انگلینڈ کے شہر کیمبرج میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز 1965 میں بی بی سی کی منی سیریز ’دی وار آف دی روزز‘ سے کیا۔

اپنے طویل فنی سفر کے دوران وہ 70 سے زائد فلموں اور ٹی وی پروڈکشنز میں نظر آئے۔ ان کی نمایاں فلموں میں ’دی آئرن لیڈی‘ بھی شامل ہے جس میں انہوں نے معروف ہالی ووڈ اداکارہ میریل اسٹریپ کے ساتھ کام کیا۔ اس فلم پر میریل اسٹریپ کو بہترین اداکارہ کا اکیڈمی ایوارڈ بھی ملا تھا۔

پیننگٹن نے تھیٹر میں معروف اداکارہ جوڈی ڈینچ اور ان کے مرحوم شوہر مائیکل ولیمز کے ساتھ بھی متعدد ڈراموں میں کام کیا جن میں ’کنگ لیئر‘ خاص طور پر شامل ہے۔

سنہ 2015 میں ایک انٹرویو کے دوران مائیکل پیننگٹن نے بتایا تھا کہ جوڈی ڈینچ کو ’ہیملیٹ‘ میں اداکاری کرتے دیکھ کر ہی انہیں اداکار بننے کا شوق پیدا ہوا۔

مزید پڑھیں: ہالی ووڈ اداکار پاکستان کے حق میں بول پڑے، بھارت کے علاوہ صیہونیوں پر بھی تنقید

ان کا آخری کریڈٹڈ کردار سنہ 2022 میں سائنس فکشن ٹی وی سیریز ’ریزڈ بائی وولوز‘ میں تھا جس میں انہوں نے ’دی ٹرسٹ‘ نامی کردار کو اپنی آواز دی تھی۔ وہ اس کردار میں اسکرین پر نظر نہیں آئے بلکہ صرف وائس اوور کے ذریعے شامل تھے اور یہی ان کا آخری باضابطہ کا کام تھا جسے ان کے نام کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘