وفاقی وزیر پیٹرولیم کی ریفائنری سربراہان سے ملاقات، اپ گریڈیشن پالیسی پر پیشرفت تیز کرنے کا فیصلہ

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ریفائنری سیکٹر کے سربراہان سے اہم ملاقات کی جس میں براؤن فیلڈ ریفائنری اپ گریڈیشن پالیسی پر عملدرآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر نے ریفائنری سیکٹر کو مکمل حکومتی معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ اس شعبے کی ترقی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے ریفائنری پالیسی پر پیشرفت میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ریفائنریوں کی جدید کاری اور طویل المدتی سرمایہ کاری کے لیے درپیش رکاوٹوں کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

اجلاس میں اپ گریڈیشن منصوبوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس استثنیٰ کے مسئلے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ ریفائننگ پالیسیوں اور اپ گریڈیشن معاہدے کے ماڈل کا جائزہ لیا گیا۔

ریفائنری سربراہان نے اجلاس کے دوران عملی تجاویز پیش کیں۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ آئندہ بجٹ کی تیاری سے قبل تمام مسائل کے حل کے لیے جامع سفارشات متعلقہ فورمز کو بھجوائی جائیں۔

علی پرویز ملک نے کہاکہ حکومت ریفائنری اپ گریڈیشن کی مکمل حمایت کرے گی کیونکہ یہ شعبہ توانائی تحفظ کے لیے کلیدی قومی اثاثہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی صورتحال، خصوصاً امریکا اور ایران کے تنازع کے تناظر میں بیرونی سپلائی پر انحصار کم کرنا ضروری ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق ریفائنری اپ گریڈیشن سے نہ صرف پیداواری صلاحیت اور کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ یورو فائیو معیار کا صاف ایندھن بھی تیار کیا جا سکے گا، جس سے آلودگی میں کمی اور ماحولیاتی بہتری ممکن ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ جدید معیار کے ایندھن سے انجن کی کارکردگی بہتر ہوگی اور اخراج میں نمایاں کمی آئے گی، جو مجموعی طور پر توانائی شعبے کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پانی کا بطور ہتھیار استعمال عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ، بھارت کی آبی بالادستی قبول نہیں، اسحاق ڈار

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ٹیلیفونک رابطہ، امن معاہدے پر مبارکباد

فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں

90 فیصد ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر، 2 چیلنج سال میں ایک بھی پرائمری اسکول نہیں بنا، اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی

ہاجرہ یامین کو مداحوں کی محبت کا احساس ہو گیا، اداکارہ مزید بڑے کرداروں کے لیے تیار

ویڈیو

90 فیصد ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر، 2 چیلنج سال میں ایک بھی پرائمری اسکول نہیں بنا، اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ