کویت کے تعاون سے 45 ہزار ٹن ڈیزل پاکستان پہنچ گیا، علی پرویز ملک کا اظہارِ تشکر

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ڈیزل بردار جہاز خیرپور کی محفوظ روانگی اور بروقت تعاون پر حکومتِ کویت کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان میں تعینات کویتی سفیر نصار عبدالرحمن جاسر المطيری سے ملاقات میں وزیر پیٹرولیم نےعلاقائی صورتحال، توانائی کے شعبے میں تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور کویت نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کی۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں مجبوراً عوام پر منتقل کرنا پڑیں، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتِ کویت نے مشکل حالات میں جہاز خیرپور کی محفوظ روانگی یقینی بنانے میں بھرپور تعاون کیا، جس کے باعث پاکستان کو ایندھن کی مسلسل فراہمی برقرار رکھنے میں مدد ملی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ جہاز تقریباً 45 ہزار ٹن ڈیزل اور 10 ہزار ٹن جیٹ فیول لے کر پاکستان پہنچا، جس کے لیے خصوصی منظوری دی گئی تھی۔

یہ صورتحال آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے بعد سامنے آئی۔

مزید پڑھیں: آبنائے ہرمز کی بندش: کویت کی تیل برآمدات 35 سال میں پہلی بار صفر

علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہے، تاہم جاری تنازع کے اثرات نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیرِ اعظم کی مشترکہ کوششوں سے جہاز خیرپور بحفاظت پاکستان پہنچا، جس سے ملک میں ایندھن کی فراہمی اور توانائی ضروریات کو یقینی بنانے میں مدد ملی۔

کویتی سفیر نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کویت پاکستان کو تعمیری کردار جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: سبسڈی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، اسحاق ڈار کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی ذمہ دارانہ پالیسی کے ذریعے خود کو ثابت کیا ہے اور اب عالمی برادری میں پاکستان کو نئے اور بلند مقام سے دیکھا جا رہا ہے۔

ملاقات میں پیٹرولیم اور توانائی کے شعبوں، خصوصاً ریفائننگ کے میدان میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں ممالک نے پاکستان میں اسٹریٹجک آئل اسٹوریج کے قیام سمیت باہمی مفاد کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ