قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت امن و امان کی مجموعی صورتحال اور وزارت داخلہ کے امور پر ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں سیکیورٹی صورتحال اور ادارہ جاتی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: ملکی سیکیورٹی صورت حال: حکومت نے دفاعی بجٹ میں اضافے کا فیصلہ کرلیا

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں۔

اجلاس میں وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔

انہوں نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سمیت وزارت داخلہ کے تمام اداروں میں بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کرنے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ جدید سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہلکاروں کو جدید تربیت اور ضروری مہارتوں سے آراستہ کیا جائے، جبکہ اداروں کو جدید آلات، ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ سازوسامان کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل رواں سال ستمبر میں فعال ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اجلاس کو ایف آئی اے، اسلام آباد پولیس، این سی سی آئی اے، فیڈرل کانسٹیبلری، سی ڈی اے اور وزارت داخلہ کے دیگر اداروں کی کارکردگی اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں مقیم چینی باشندوں سمیت غیر ملکیوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محسن نقوی، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، وزیر مملکت طلال چوہدری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ