اسپاٹیفائی کی 20ویں سالگرہ: صارفین کے لیے یادگار ‘ٹائم کیپسول’ متعارف

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی نے اپنی 20ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر کے مداحوں کے لیے ایک منفرد اور دلچسپ فیچر ’اسپاٹیفائی20: یوئیر پارٹی آف دی ایئر‘  پیش کر دیا ہے۔ یہ نیا فیچر صارفین کو ان کے دو دہائیوں پر محیط موسیقی کے سفر کی یاد دلانے اور اسے یادگار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپاٹیفائی کا انسانی گلوکاروں کو اے آئی سے الگ کرنے کے لیے بڑا اقدام، ویریفائیڈ بیج متعارف کرادیا

اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین پہلی بار اپنے اسپاٹیفائی اکاؤنٹ سے متعلق ایسی معلومات حاصل کرسکیں گے جو پہلے کبھی دستیاب نہیں تھیں۔ ان میں اسپاٹیفائی پر ان کا پہلا دن، اب تک سنے گئے منفرد گانوں کی کل تعداد، زندگی میں سب سے پہلے اسٹریم کیا گیا گیت اور وہ فنکار شامل ہیں جنہیں اب تک سب سے زیادہ بار سنا گیا۔

 یہ فیچر نہ صرف ڈیٹا فراہم کرتا ہے بلکہ اسے ایک ذاتی ٹائم کیپسول کی طرح پیش کرتا ہے جس نے گزشتہ 20 برسوں کے میوزک کلچر کو سمیٹا ہے۔

اسپاٹیفائی نے اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی ’آل ٹائم ٹاپ سانگ پلے لسٹ‘ بھی ترتیب دی ہے، جس میں صارف کے پسندیدہ ترین 120 گانے شامل ہوں گے۔ اس پلے لسٹ کی خاص بات یہ ہے کہ ہر گانے کے ساتھ اس کے سنے جانے کی تعداد بھی درج ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: علاقائی موسیقی اور ٹیلنٹ کو نئی پہچان دینے والے اسپاٹیفائی کے پاکستان میں 5 سال مکمل

 صارفین اس پلے لسٹ کو اپنی لائبریری میں محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی شیئر کارڈز کے ذریعے اپنے موسیقی کے ریکارڈز کو انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کرسکیں گے۔

اس فیچر تک رسائی کے لیے صارفین اپنی موبائل ایپ پر ’اسپاٹیفائی20‘  یا ’پارٹی آف دی ایئر‘  تلاش کرسکتے ہیں یا براہِ راست ویب براؤزر کے ذریعے  اسپاٹیفائی کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے یادگار میوزک سفر کا حصہ بن سکتے ہیں۔

اسپاٹیفائی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان گلوکاروں اور پرستاروں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے گزشتہ 2 دہائیوں میں اس پلیٹ فارم کو موسیقی کی دنیا کا محور بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے