ایران جنگ پر امریکا کے 29 ارب ڈالر خرچ، ٹرمپ کے بیانات سے نئی بحث چھڑ گئی

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار کے مطابق ایران کے خلاف جاری جنگ پر اب تک امریکا کے قریباً 29 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں، جو 2 ہفتے قبل کانگریس کو دیے گئے 25 ارب ڈالر کے تخمینے سے بھی زیادہ ہیں۔

مزید پڑھیں:ایلون مسک سمیت کونسی کاروباری شخصیات ٹرمپ کے ہمراہ چین جائیں گی؟

دوسری جانب امریکی صدر نے عندیہ دیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے اور ان کے بعض مشیر دوبارہ فوجی کارروائیوں پر غور کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ چین روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ ایرانی معاملے پر چینی صدر سے تفصیلی بات کریں گے، تاہم انہوں نے اس معاملے میں بیجنگ کے کردار کی ضرورت کو کم اہم قرار دیا۔

ادھر امریکی محکمہ توانائی نے پیٹرول کی قیمتوں کا نیا تخمینہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال امریکا میں فی گیلن اوسط قیمت 3.88 ڈالر تک جا سکتی ہے، جو گزشتہ ماہ کے اندازے 3.70 ڈالر سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان مذاکراتی عمل میں شاندار رہا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بہترین شخصیات ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے مہنگائی اور عوامی مالی مشکلات سے متعلق سوال پر کہا،’میں امریکی عوام کی مالی صورتحال کے بارے میں نہیں سوچتا‘، جس کے بعد امریکا میں سیاسی حلقوں اور عوامی سطح پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp