لکڑی کے کام میں ٹیکنالوجی کا انقلابی کام، اے آئی نے کاریگروں کی جھنجھٹ ختم کردی

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لکڑی کے کام یعنی ووڈ ورکنگ کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی تیزی سے انقلاب لا رہی ہے جہاں مصنوعی ذہانت، جدید روبوٹس اور جدید حفاظتی نظام نہ صرف کام کو آسان بنا رہے ہیں بلکہ کاریگروں کی صحت اور حفاظت بھی بہتر بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیاروں کے زندہ دفن ہوجانے کا خوف، انسانوں کی عجیب و غریب احتیاطی تدابیر

فرنیچر ساز اور ووڈ ورکنگ انسٹرکٹر رائن سانڈرز کے مطابق ماضی کے مقابلے میں آج کے ورکشاپس میں دھول اور لکڑی کے ذرات بہت کم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ میں نے ایسے کارخانے بھی دیکھے ہیں جہاں دھول  بالکل ہی موجود نہیں ہوتی۔

ماہرین کے مطابق جدید ڈسٹ کلیکشن سسٹمز، ہائی پریشر ایکسٹریکٹرز اور طاقتور فلٹرز لکڑی کے ذرات کو فوری طور پر جذب کر لیتے ہیں جس سے کاریگروں کے پھیپھڑوں کو نقصان سے بچایا جا رہا ہے۔

اسی مقصد کے لیے سنہ 2024 میں انجینیئر اور ووڈ ورکر کرس ڈی جونگ نے ’بلاسٹ گیٹ ڈاٹ کام‘ نامی کمپنی قائم کی جو ایسا سسٹم تیار کرتی ہے جو صرف ضرورت کے وقت ہی دھول صاف کرنے والا نظام چلاتا ہے جس سے توانائی اور اخراجات میں نمایاں کمی آتی ہے۔

جدید ٹیکنالوجی نے لکڑی کاٹنے والی خطرناک مشینوں کو بھی زیادہ محفوظ بنا دیا ہے۔ امریکی کمپنی ’ساو اسٹاپ‘ نے ایک ایسا حفاظتی نظام متعارف کرایا ہے جو ہاتھ لگتے ہی صرف 5 ملی سیکنڈ میں آری کو روک دیتا ہے جس سے سنگین حادثات سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے: یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

اسی طرح جرمن کمپنی ’آلٹینڈورف‘ 0نے کیمروں اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایسا نظام تیار کیا ہے جو ہاتھ کو بلیڈ کے قریب آتے ہی خطرہ محسوس کر لیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ورکشاپس میں لیزر کٹرز، تھری ڈی پرنٹرز اور کمپیوٹر سے چلنے والی سی این سی مشینیں بھی تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔

برطانیہ کے ایک غیر منافع بخش ورکشاپ “پاو” کے ڈائریکٹر الیکس مارش کے مطابق سی این سی مشینوں کا سافٹ ویئر پہلے کے مقابلے میں بہت آسان ہو گیا ہے جس کی وجہ سے زیادہ لوگ اب ان مشینوں کو استعمال کر سکتے ہیں۔

امریکی کمپنی “شیپر” نے ہاتھ سے استعمال ہونے والی جدید سی این سی روٹر بھی متعارف کرائی ہے جو ڈیجیٹل کنٹرول کے ذریعے زیادہ درستگی فراہم کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: مخمل سازوں کا صدیوں پرانا راز، آن لائن فروخت سے بے نقاب

دوسری جانب مصنوعی ذہانت اب لکڑی کے کاریگروں کو ڈیزائننگ، مواد کے حساب کتاب اور تعمیراتی قوانین سمجھنے میں بھی مدد دے رہی ہے۔

برطانیہ کی کمپنی ’آٹومیٹڈ آرکیٹیکچر‘ نے ایک ایسا ’مائیکرو فیکٹری روبوٹ‘ تیار کیا ہے جو شپنگ کنٹینر کے اندر نصب ہوتا ہے اور تعمیراتی مقام پر جا کر ایک دن میں پورے گھر کے لکڑی کے پینلز تیار کر سکتا ہے۔

اگرچہ جدید ٹیکنالوجی نے کام کو تیز اور محفوظ بنایا ہے تاہم بعض کاریگر اب بھی روایتی انداز کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نجران میں مٹی کے محلات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

رائن سانڈرز کے مطابق ڈیجیٹل نظام کے ساتھ کبھی کبھی انسانی مہارت اور تعلق کا وہ احساس کم ہو جاتا ہے جو روایتی کام میں ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp