امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ آمد پر چینی نائب صدر ہان ژینگ نے صدر ٹرمپ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چین میں تعینات امریکی سفیر، امریکا میں چین کے سفیر اور چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ ما ژاؤشو بھی موجود تھے۔

صدر ٹرمپ کے استقبال کے لیے قریباً 300 چینی نوجوان بھی موجود تھے جنہوں نے دونوں ممالک کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔

دورے کے دوران صدر ٹرمپ کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ سے ہوگی، جس میں اہم عالمی اور دوطرفہ امور پر بات چیت کی جائے گی۔

امریکی صدر کے ہمراہ ان کے اہل خانہ اور قریبی افراد بھی موجود ہیں، جن میں ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ، بہو لارا ٹرمپ اور ایلون مسک شامل ہیں۔

بیجنگ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ وہ چینی صدر کے ساتھ ایران اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ چین پر زور دیں گے کہ امریکی منڈیوں کو مزید کھولا جائے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل اپنے پہلے دور صدارت میں 2017 میں بھی چین کا دورہ کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp