اسلام آباد پولیس کی جانب سے منظم، مربوط اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ نے کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: موٹر سائیکل چوری کرنے والا گینگ گرفتار
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 5 مسروقہ گاڑیاں، 4 موٹر سائیکلیں اور 7 قیمتی موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے کار اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت حضرت علی اور دانیال امجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے بتایا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن محمد عثمان طارق بٹ نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد
انہوں نے مزید کہا کہ کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔













