اسلام آباد میں 5 روزہ سفرا کانفرنس، خارجہ پالیسی اور دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں سفرا کانفرنس کا آغاز کل سے ہوگا، جس میں خارجہ پالیسی اور دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق وزارت خارجہ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں 14 سے 18 مئی تک جاری رہنے والی ‘ریجنل اینوائے کانفرنس’ کا آغاز ہو رہا ہے، جس میں مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفرا شرکت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایس سی او سربراہی کانفرنس 2027 کی تیاریوں کا آغاز، اسحاق ڈار کی اہم ہدایات

 اس 5 روزہ کانفرنس کے دوران علاقائی اور عالمی منظر نامے میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کے کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اسحاق ڈار کے مطابق کانفرنس کا مقصد مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا اور سفارت کاری کے محاذ پر پاکستان کی پوزیشن کو بہتر بنانا ہے۔ کانفرنس کے دوران سفرا کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز اور سفارشات کی روشنی میں پاکستان ان ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئی حکمتِ عملی مرتب کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی کی اہمیت‘ پر گول میز کانفرنس، سفرا کی شرکت

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فعال سفارت کاری اور علاقائی روابط کے فروغ کے ذریعے عالمی سطح پر اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے