خود کش حملہ آور کو روکنے والے شہری لیاقت علی شہید کے لیے ستارہ شجاعت، والدہ نے اعزاز وصول کیا

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی سفارش پر کوہاٹ کے قریب اپنی جان قربان کرکے مقامی آبادی کو بڑے جانی نقصان سے بچانے والے بہادر شہری لیاقت علی کو صدر پاکستان نے ستارہ شجاعت سے نواز دیا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہاکہ لیاقت علی نے جرات اور بہادری کی ایسی مثال قائم کی ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

وزیرِ اعظم کے مطابق پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہاکہ ملک کا ہر شہری دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ شہری آبادیوں اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے بزدل دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم نے کہاکہ وہ خود اور پوری قوم شہید لیاقت علی اور ان کے اہل خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp