بھائیوں کی لازوال محبت: بہن کو 50 لاکھ کا گھر تحفے میں دے کر سرپرائز دیا

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لدھیانہ کے2 بھائیوں نے اپنی بہن کے لیے محبت کی ایک ایسی مثال قائم کر دی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی آنکھیں نم کردیں۔

ان بھائیوں نے اپنی بہن کو سرپرائز دیتے ہوئے 50 لاکھ روپے مالیت کا ایک نیا اور خوبصورت گھر تحفے میں دیا، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی کے نوجوان کا والدین کو نئے گھر کا تحفہ، جذباتی لمحات سوشل میڈیا پر وائرل

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھائی اپنی بہن کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اسے نئے گھر کے سامنے لاتے ہیں۔ جیسے ہی پٹی کھولی جاتی ہے اور بہن کو معلوم ہوتا ہے کہ یہ گھر اس کا ہے، وہ فرطِ جذبات سے اپنے بھائیوں کے گلے لگ کر رونے لگتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amarpal Singh (@amar_devgan_)

 گھر کی چابیاں دینے اور بہن کی خوشی کا یہ منظر اتنا دلکش ہے کہ اسے دیکھنے والے لاکھوں صارفین بھائیوں کے اس جذبے کی تعریف کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے نے ماں کے لیے ایک لاکھ روپے کا تحفہ خریدا، قبول کروانے میں آدھا گھنٹہ لگ گیا

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین اسے بہن بھائیوں کے لازوال رشتے کی بہترین عکاسی قرار دے رہے ہیں۔

 لوگوں کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں جہاں مالی مفادات رشتوں پر حاوی ہورہے ہیں، وہاں ان بھائیوں نے اپنی بہن کے مستقبل کو محفوظ بنا کر ایک قابلِ تقلید مثال پیش کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘