’ یہ کام 500 روپے میں ہو جاتا، امریکا میں معمولی لیک کی مرمت پر 250 ڈالر کے خرچ پر صارفین حیران

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں ایک معمولی گھریلو لیک کی مرمت کے لیے 250 ڈالر ادا کرنے پر ایک خاتون حیرت میں مبتلا ہو گئی اور اس تجربے نے سوشل میڈیا پر بیرونِ ملک رہنے والے افراد کے لیے بڑھتے ہوئے اخراجات پر نئی بحث چھیڑ دی۔

انسٹاگرام صارف امرتا سنگھ نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ انہیں گھر میں ایک چھوٹے سے لیک کی مرمت کے لیے بھاری رقم ادا کرنا پڑی، جسے انہوں نے بھارت میں ہونے والے اخراجات سے موازنہ کرتے ہوئے ’حیران کن حقیقت‘ قرار دیا۔

امرتا سنگھ کا کہنا تھا کہ ’ہم نے آج ایک چھوٹے سے لیک کی مرمت کے لیے 250 ڈالر ادا کیے۔ امریکا میں کسی بھی چھوٹی گھریلو مرمت کے لیے عموماً 100 سے 200 ڈالر تک خرچ آتا ہے کیونکہ یہاں مزدوری کی لاگت بہت زیادہ ہے۔ ہر چھوٹے کام کے لیے بھی زیادہ رقم ادا کرنا پڑتی ہے‘۔

ویڈیو میں ایک شخص کو گھر کے اندر پائپ کی مرمت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ خاتون نے کیپشن میں لکھا کہ بھارت میں یہی کام تقریباً 500 سے 1000 روپے میں ہو جاتا ہے مگر امریکا میں اس پر 250 ڈالر خرچ آئے۔

یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گئی جہاں متعدد صارفین نے امریکا میں مزدوری اور سروس چارجز کی بلند قیمتوں پر تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’امریکا میں مزدوری واقعی بہت مہنگی ہے‘۔

دوسرے صارف نے کہا کہ ’وہاں کی آمدنی کے مطابق اخراجات بھی زیادہ ہوتے ہیں‘۔ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’اسی وجہ سے امریکا میں لوگ اکثر چھوٹے کام خود کرنا سیکھ لیتے ہیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران میں نئی کشیدگی، برینٹ خام تیل 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

افغانستان: خواتین پر کریک ڈاؤن، سرکاری لباس ضابطے کی خلاف ورزی کے الزام میں درجنوں گرفتار

بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کا فروغ، ای ڈومیسائل نظام کا آغاز

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار 4.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

’تحفظ کی قیمت وصول کریں گے‘ ٹرمپ کا سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور بحرین سے ایران جنگ کے اخراجات کا مطالبہ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ