پاکستان برطانیہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق، طلال چوہدری اور ایڈورڈ لیولین کی اہم ملاقات

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے برطانیہ کے ڈائریکٹر جنرل (پولیٹیکل) ایڈورڈ لیولین نے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:برطانیہ کو ایران جنگ میں گھسیٹنے نہیں دینگے، برطانوی وزیر اعظم کا دو ٹوک اعلان

ملاقات میں وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

دونوں ممالک کے درمیان اپسکیل پروگرام، منی لانڈرنگ، منظم جرائم اور انسدادِ دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ منشیات کی روک تھام اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات باہمی اعتماد اور مؤثر شراکت داری پر مبنی ہیں۔

مزید پڑھیں:تاجر رہنما عامر اعوان کے قتل میں منصور خان گینگ ملوث، ملزمان کو گرفتار کرلیا، طلال چوہدری

اس موقع پر ایڈورڈ لیولین نے خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی پاکستانی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد