آذربائیجان کے وزیر انصاف فرید اوغلو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، قانونی اور عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آذربائیجان کے وزیر انصاف فرید تراب اوغلو احمدوف نے جمعرات کو وزیراعظم سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی کے لیے تیار، باضابطہ پیشکش کردی

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر قانون، انصاف اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک، اسپیشل اسسٹنٹ طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مہمان وزیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان بھائی چارے کے رشتے رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: اسحاق ڈار کا آذربائیجانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

انہوں نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے لیے پیغام بھی پہنچایا اور اس ہفتے ہونے والی اپنی ٹیلیفون گفتگو کا حوالہ دیا۔

آذربائیجان کے وزیر انصاف نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان میں دی گئی مہمان نوازی کی تعریف کی۔

انہوں نے قانونی اور عدالتی شعبے میں دونوں ممالک کے جاری تعاون پر بریفنگ دی جس میں باہمی قانونی معاونت کے میکانزم کی بہتری اور عدالتی نظام کی صلاحیت سازی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: آذر بائیجان رعایتی نرخ پر ایل این جی دے گا، پاکستان سے دیگر اہم معاہدے بھی طے پاگئے

وزیراعظم نے دونوں ممالک کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وہ جلد اپنے عزیز بھائی صدر الہام علیوف سے ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟