اداکارہ مریم نفیس نے والدین کو اہم ترین مشورہ دے دیا

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ والدین کو اپنی جوانی ہی میں اس بات کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے کہ وہ بڑھاپے میں خود کفیل ہوں اور اپنے بچوں پر انحصار نہ کریں۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نفیس نے روایتی مشترکہ خاندانی نظام اور بیٹے کو بڑھاپے کا سہارا سمجھنے کے تصور پر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سوچ اب پرانی ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں یہ دلیل دی جاتی ہے کہ بیٹے والدین کا سہارا بنتے ہیں جبکہ بیٹیاں شادی کے بعد اپنے گھر چلی جاتی ہیں تاہم آج کے دور میں بیٹے بھی شادی کے بعد الگ گھر لے لیتے ہیں۔ ان کے مطابق بیٹی اپنی ساری زندگی والدین کی بیٹی ہی رہتی ہے۔

مریم نفیس نے کہا کہ وہ ایسی مثالیں جانتی ہیں جہاں بیٹیاں شادی کے بعد بھی والدین کی کفالت اور دیکھ بھال کرتی ہیں اس لیے بیٹوں اور بیٹیوں کے درمیان اس حوالے سے فرق کا تصور ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض والدین صرف اس لیے بیٹے کی خواہش رکھتے ہیں کہ وہ بڑھاپے میں ان کا سہارا بنیں جو کہ ایک غیر حقیقت پسندانہ سوچ ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ والدین کو اپنی جوانی میں محنت کر کے اتنا معاشی طور پر مستحکم ہونا چاہیے کہ وہ بڑھاپے میں خود اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نفیس کا بچوں کے تحفظ کے لیے مرد کیئرٹیکر رکھنے پر اعتراض، والدین کو اہم مشورے

مریم نفیس نے اس بات پر زور دیا کہ شادی کے بعد نئے جوڑے کو علیحدہ گھر اور ذاتی جگہ دینا ضروری ہے اور یہ رویہ مذہبی اور سماجی دونوں لحاظ سے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہر خاندان کے پاس علیحدہ گھر فراہم کرنے کی استطاعت نہیں ہوتی تاہم کم از کم یہ ضرور ہونا چاہیے کہ بہو کو گھر میں تبدیلیاں کرنے کی آزادی دی جائے تاکہ وہ خود کو آرام دہ محسوس کر سکے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو اس حقیقت کے لیے ذہنی طور پر تیار ہونا چاہیے کہ ایک وقت آئے گا جب ان کے بچے ان پر مکمل انحصار نہیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں