بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈا حقائق کے منافی، سہولیات کی فراہمی قانون کے مطابق ہے، طلال چوہدری

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پھیلایا جانے والا گمراہ کن پروپیگنڈا حقائق کے منافی ہے۔

سینیٹر طلال چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک میڈیکل بورڈ، جس میں سینئر اسپیشلسٹس شامل ہیں، بشریٰ بی بی کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کرتا ہے، جس میں آنکھوں کے ماہرین، امراضِ قلب کے ڈاکٹر، ای این ٹی اسپیشلسٹس، ڈینٹل سرجنز اور دیگر ڈاکٹر شامل ہیں، جبکہ تمام علاج بین الاقوامی طبی معیار کے مطابق کیا جا رہا ہے۔

https://x.com/TallalPMLN/status/2055222097258164620

انہوں نے کہا کہ آئی اسپیشلسٹ کی نگرانی میں پمز اسلام آباد میں آنکھ کے متعدد سیشنز کیے گئے، اور علاج کے بعد بینائی 6/6 رپورٹ کی گئی۔

طلال چوہدری کے مطابق سپریم کورٹ نے بھی جیل سپرنٹنڈنٹ کی تفصیلی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، اور حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں شاید کسی قیدی کو ایسی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں پر پابندی کا معاملہ: سیاسی گفتگو کا خدشہ ہو تو ملاقاتیوں سے بیانِ حلفی لیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

انہوں نے مزید کہا کہ آنکھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش نہ کی جائے۔ جب احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور انتشار کی سیاست ناکام ہوئی تو اب ہمدردی کارڈ استعمال کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی