بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ: صحت کے بڑے منصوبوں کا افتتاح، پیپلز ایئر ایمبولینس اور جدید حادثاتی طبی مرکز فعال

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دورۂ کوئٹہ کے دوران بلوچستان میں صحت کے شعبے کے 2 اہم منصوبوں کا افتتاح کر دیا، جن میں ’پیپلز ایئر ایمبولینس‘ سروس اور 150 بستروں پر مشتمل جدید حادثاتی طبی مرکز شامل ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد دور دراز علاقوں میں رہنے والے مریضوں کو فوری اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا اور ہنگامی حالات میں بروقت علاج کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ، کیا خاص مشن ہے؟

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیر صحت بخت کاکڑ کے ہمراہ جدید حادثاتی طبی مرکز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ، پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری، سینیٹر عمر گورگیج اور علی حسن زہری بھی موجود تھے۔

حکام کے مطابق جدید حادثاتی طبی مرکز میں حادثات اور ایمرجنسی کی صورتحال میں مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے گی، جبکہ جدید طبی سہولیات اور آلات کی مدد سے علاج کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے عوام کے لیے تاریخی منصوبہ ’پیپلز ایئر ایمبولینس‘ کا بھی افتتاح کیا۔ اس سروس کے ذریعے صوبے کے دشوار گزار اور دور افتادہ علاقوں میں موجود مریضوں کو فوری طبی امداد اور بڑے اسپتالوں تک فضائی منتقلی کی سہولت میسر آئے گی۔

پیپلز ایئر ایمبولینس کو جدید طبی آلات، آکسیجن سسٹم اور مانیٹرنگ مشینوں سے لیس کیا گیا ہے، جبکہ نوزائیدہ بچوں کی محفوظ منتقلی کے لیے خصوصی انکیوبیٹر بھی نصب کیا گیا ہے تاکہ نازک حالت میں موجود بچوں کو بروقت طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرکے اگلے انتخابات کی تیاری کریں، بلاول بھٹو کی وزیراعظم آزاد کشمیر سے گفتگو

دورۂ کوئٹہ کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر اور آئی جی بلوچستان محمد طاہر خان نے انہیں مختلف شعبوں میں حکومتی کارکردگی اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی دہلیز تک جدید صحت سہولیات پہنچانے کے عزم پر قائم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘