بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بابر اعظم فٹ قرار، سرفراز احمد کا ٹیم میں واپسی کا اعلان

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے بنگلادیش کے خلاف سلہٹ میں شیڈول دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل شائقینِ کرکٹ کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اسٹار بیٹر بابراعظم مکمل فٹ اور انتخاب کے لیے دستیاب ہیں۔

31 سالہ بابر اعظم گھٹنے کی انجری کے باعث میرپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے، تاہم بحالیِ صحت (ری ہیب) کے عمل کے بعد اب وہ میدان میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ سلہٹ کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے ٹیم کی تیاریوں اور کھلاڑیوں کی دستیابی پر تفصیلی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سینٹرل کنٹریکٹس: کئی کرکٹرز کی چھٹی، ڈومیسٹک پرفارمرز کی انٹری متوقع

ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے بابر اعظم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’بابر اعظم دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہیں اور ان کی واپسی سے ٹیم کو تقویت ملے گی، تاہم پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ ٹاس کے وقت کنڈیشنز کو دیکھ کرکیا جائے گا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم پی ایس ایل کے دوران تکنیکی طور پر کافی مضبوط نظر آئے اور وہ ذہنی طور پر بھی تازہ دم ہیں جو کہ ٹیم کے لیے ایک مثبت پہلو ہے۔ سرفراز احمد نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے بھی امید ظاہر کی کہ وہ اپنی بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کے ذریعے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پہلے ٹیسٹ میں تاریخی شکست کے بعد ہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے واضح کیا کہ ’پہلے میچ کے نتیجے پر بطور یونٹ ہم سب بہت مایوس ہیں لیکن ہمیں اگلے میچ میں واپسی کا پورا یقین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

انہوں نے کہا کہ جہاں تک سابق کھلاڑیوں کی تنقید یا سوشل میڈیا پر ہونے والی باتوں کا تعلق ہے، تو ایسی باتیں ہمارے لیے نئی نہیں ہیں اور ہم ان پر توجہ دینے کے بجائے اپنی کارکردگی پر فوکس کررہے ہیں‘۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سینیئر کھلاڑی اپنی ذمہ داری کا احساس کریں گے اور ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنے میں اپنا تجربہ بروئے کار لائیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی، جو کہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف ان کی پہلی ٹیسٹ فتح تھی۔

268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم محض 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس میں بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا نے 5 وکٹیں حاصل کر کے تباہی مچا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے علیحدگی کی اصل وجوہات بتا دیں

اب پاکستانی ٹیم سلہٹ ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کے لیے پرعزم ہے، جس کا آغاز 16 مئی سے ہوگا۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ اگرچہ موسم ہمارے اختیار میں نہیں، لیکن ہمیں جب بھی موقع ملا ہم اپنی پوری تیاری اور لگن کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز