بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ اسکواڈ میں 4 نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق افغان کرکٹر شاپور زدران شدید علالت کے بعد آئی سی یو میں داخل

اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی اس وقت لاہور میں جاری نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ریڈ بال کیمپ میں شریک ہیں۔ قومی ٹیسٹ ٹیم 27 اپریل کو کراچی میں کیمپ جوائن کرے گی جو یکم مئی تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد ٹیم 2 مئی کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔

پی ایس ایل 11 میں شریک کھلاڑی اپنی ٹیموں کے میچز مکمل ہونے کے بعد قومی کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس ٹور کے لیے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے جبکہ سابق فاسٹ بولر عمر گل بولنگ کوچ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

16 رکنی اسکواڈ میں شان مسعود کے علاوہ عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد شامل ہیں۔ اسی طرح محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

بورڈ کے مطابق یہ اسکواڈ آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے تجربہ اور نوجوان ٹیلنٹ کا امتزاج ہے، جس کا مقصد غیر ملکی کنڈیشنز میں بہتر کارکردگی دکھانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا نے  ورلڈ کپ اسٹیڈیمز میں ڈسپوزایبل پانی کی بوتلیں لانے کی اجازت دے دی

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

انمول پنکی کا مبینہ وائس نوٹ ماننے سے انکار، پولیس وائس ٹیسٹ لینے کے لیے عدالت پہنچ گئی

آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں مہاجرین نشستوں سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت شروع، آئینی سوالات زیرِ غور

استحکام پاکستان پارٹی کی آزادکشمیر میں رجسٹریشن ، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

امریکا ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

گلگت بلتستان انتخابات: معذور ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے میں مشکلات

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟