وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے 62 سال پرانے قواعد ختم کرکے نیا ضابطۂ اخلاق نافذ کردیا

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے 62 سال پرانے ضابطۂ اخلاق کی جگہ نیا ’سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026‘ نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت اثاثوں کی تفصیلات، مفادات کے ٹکراؤ، سوشل میڈیا سرگرمیوں اور مالی شفافیت سے متعلق سخت قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔

نئے قواعد کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کو ہر سال 30 اکتوبر تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات ڈیجیٹل طریقے سے جمع کرانا ہوں گی، جبکہ ان اثاثوں کی معلومات عوامی سطح پر بھی جاری کی جائیں گی، تاہم ذاتی حساس معلومات خفیہ رکھی جائیں گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ان گوشواروں کی جانچ پڑتال بھی کرے گا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: معطل سرکاری ملازم پوری تنخواہ اور مراعات کا حقدار ہے

پہلی بار سرکاری ملازمین کے لیے کرپٹو کرنسی، بینک اکاؤنٹس، شیئرز، سیکیورٹیز، انشورنس پالیسیوں اور 50 لاکھ روپے یا اس سے زائد مالیت کے زیورات ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نئے ضابطے میں مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق جامع نظام بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت افسران کو اپنے ذاتی یا خاندانی مفادات ظاہر کرنا ہوں گے تاکہ سرکاری فیصلوں پر اثرانداز ہونے سے بچا جا سکے۔

سوشل میڈیا اور آن لائن سرگرمیوں پر بھی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ سرکاری ملازمین پیشگی اجازت کے بغیر ویب سائٹس، پوڈکاسٹس، بلاگز یا یوٹیوب چینلز نہیں چلا سکیں گے، جبکہ ذاتی تشہیر کے لیے سرکاری سہولیات یا کام کی تشہیر بھی ممنوع ہوگی۔

حکومت نے تحائف اور مہمان نوازی سے متعلق قوانین بھی سخت کر دیے ہیں۔ نئے قواعد کے تحت سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ غیر متعلقہ افراد، کمپنیوں یا غیر ملکی نمائندوں سے تحائف وصول نہیں کر سکیں گے، سوائے ان صورتوں کے جو توشہ خانہ قوانین کے تحت جائز ہوں۔

مزید برآں، افسران کو اپنی آمدن سے بڑھ کر اخراجات کرنے سے بھی روکا گیا ہے، جبکہ شادیوں اور دیگر تقریبات پر غیر معمولی اخراجات کی وضاحت طلب کی جا سکے گی۔

مزید پڑھیں: سیاست میں ملوث سرکاری ملازم کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان

نئے ضابطے کے مطابق سرکاری ملازمین اگر غیر معمولی رخصت کے دوران نجی شعبے میں ملازمت کریں تو انہیں پیشگی اجازت لینا ہوگی، اور واپسی پر 3 سال تک اپنے سابقہ ادارے سے متعلق کسی سرکاری معاملے میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ ان قواعد کی خلاف ورزی کو بدانتظامی تصور کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں