آئی سی سی اجلاس: محسن نقوی کے بھارت جانے کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے

اتوار 17 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی کے آئندہ آئی سی سی اجلاسوں میں شرکت کے لیے بھارت جانے یا نہ جانے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے محسن نقوی کو احمد آباد میں ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی نے چیئرمین پی سی بی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ ترجمان کے مطابق احمد آباد میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے محسن نقوی کے دورۂ بھارت سے متعلق حتمی فیصلہ پی سی بی کے پیٹرن اِن چیف اور وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو آئی سی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت

رپورٹ کے مطابق محسن نقوی وفاقی کابینہ میں وزیر داخلہ کی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے ہیں، جس کے باعث اس دورے کو سیاسی اور سفارتی تناظر میں بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ کرکٹ تعلقات کے باعث دونوں ممالک کے درمیان 2008 کے بعد کوئی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی۔ حالیہ برسوں میں دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی یا ایشیائی مقابلوں میں نیوٹرل وینیوز پر آمنے سامنے آتی رہی ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران بھی بھارت نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز نیوٹرل مقام پر کرانے کا ہائبرڈ ماڈل اپنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی اجلاس میں پاک بھارت دوطرفہ ٹی20 سیریز کی بات نہیں ہوئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے آئندہ اجلاس 21 مئی سے آن لائن شروع ہوں گے، جبکہ 30 اور 31 مئی کو احمد آباد میں بالمشافہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ ان اجلاسوں میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اگلے سائیکل، گورننس اور مالی معاملات پر غور متوقع ہے۔

اجلاس نرینڈر مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں، جہاں 2023 کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچز اور فائنل بھی کھیلا گیا تھا۔

کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی مندوبین کو 31 مئی کو اسی مقام پر ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ کے فائنل میں شرکت کی دعوت دی جا سکتی ہے، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

امریکی جاسوسی قانون میں توسیع کی ڈیڈ لائن قریب، انٹیلیجنس ڈیٹا جمع کرنے میں بڑے تعطل کا انتباہ جاری

آزاد کشمیر، کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرد گھیرا تنگ، مرکزی دفتر سیل کردیا گیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کی حقیقت کھلنے لگی، بھارت کے ساتھ تعلق ثابت، عام آدمی کو استعمال کیا جانے لگا

یوکرین کا چرنوبل کے قریب جوہری ایندھن کے اسٹوریج پر روسی ڈرون حملے کا دعویٰ

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ