’تیسرے بچے کی پیدائش پر 30 ہزار، چوتھے پر 40 ہزار انعام‘، مگر کس ملک میں؟

اتوار 17 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈیا کے ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے آبادی میں کمی کے خدشات کے پیش نظر ایک حیران کن اعلان کرتے ہوئے تیسری اولاد کی پیدائش پر 30 ہزار روپے اور چوتھی اولاد پر 40 ہزار روپے دینے کی پیشکش کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ نے یہ اعلان سری کاکولم ضلع کے علاقے نرسنناپیٹا میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ بدلتے معاشی حالات کے باعث کچھ خاندان صرف ایک بچے تک محدود ہو رہے ہیں، جو مستقبل کے لیے تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے وہ خاندانی منصوبہ بندی کے حامی تھے، مگر اب صورتحال بدل چکی ہے اور بچے ایک بار پھر ملک کا ’قیمتی سرمایہ‘ ہیں۔ ان کے مطابق حکومت تیسری اولاد کی پیدائش پر فوری 30 ہزار روپے اور چوتھی پر 40 ہزار روپے دے گی۔

نائیڈو نے جاپان اور جنوبی کوریا جیسے ممالک کی مثال دیتے ہوئے خبردار کیا کہ بھارت کو بھی کم شرحِ پیدائش کے سنگین نتائج سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی آبادی اس وقت مستحکم رہتی ہے جب فی عورت اوسطاً 2.1 بچے ہوں۔

ان کے اس فیصلے پر سیاسی ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ کانگریس رہنما کارتی چدمبرم نے مختصر ردعمل دیتے ہوئے صرف ’?Seriously‘ لکھا اور فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی شرح پیدائش میں نمایاں کمی، وجوہات کیا ہیں؟

کانگریس کے قومی ترجمان آلوک شرما نے کہا کہ ملک میں گزشتہ برسوں سے آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی پر کوئی واضح قومی پالیسی موجود نہیں، اور یہ مسئلہ سیاسی طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح وائی ایس آر کانگریس کے ترجمان کارتک یلاپراگادا نے اس اعلان کو حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے وعدے بغیر مالی بنیاد اور احتساب کے کیے جا رہے ہیں۔

یہ اعلان بھارت میں آبادی، معیشت اور سیاسی حکمتِ عملی پر ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش سے شکست کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیاں، سلمان علی آغا کو ٹیسٹ کپتان بنائے جانے کا قوی امکان

امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کے عمل میں بتدریج پیشرفت ہو رہی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد سعد ایدھی کراچی پہنچ گئے، قید کے دوران بدترین تشدد کا انکشاف

گندم کی بین الصوبائی آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنایا جائے، گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم سے مطالبہ

بند فیکٹریاں اب دوبارہ چلیں گی، بنگلہ دیش بینک نے 5 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کردیا

ویڈیو

‘بکرا قسطوں پر’، سوفٹ ویئر ہاؤس کے مالک گاہکوں کے لیے یہ آفر کیوں لائے؟

پی ٹی آئی کے کون سے رہنما احتجاجی سیاست کے حق میں ہیں اور کون سے مخالف؟

نومسلم آسکر براؤن کا پہلا حج: ایک روحانی اور جذباتی تجربہ

کالم / تجزیہ

ڈونلڈ ٹرمپ کی قربانی

نریندر مودی صحافیوں سے کیوں خوفزدہ ہیں؟

عورت اور مرد کی کشمکش