ایئر شو میں بڑا حادثہ، 2 امریکی جنگی طیارے گر کر تباہ

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست آئیڈاہو میں واقع ماؤنٹین ہوم ایئر فورس بیس پر ایک فضائی شو کے دوران امریکی بحریہ کے 2 جنگی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔

تاہم دونوں طیاروں میں سوار چاروں اہلکار بحفاظت پیراشوٹ کے ذریعے باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

امریکی حکام کے مطابق حادثے میں امریکی بحریہ کے الیکٹرونک اٹیک اسکواڈرن 129 کے 2 ای اے 18 جی گرولر طیارے شامل تھے، جن کا تعلق وِڈبی آئی لینڈ، واشنگٹن سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں امریکی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک ، سینٹکام کی تصدیق

نیول ایئر فورسز یو ایس پیسیفک فلیٹ کی ترجمان کمانڈر امیلیا اومایام نے بتایا کہ دونوں طیارے فضائی مظاہرے میں حصہ لے رہے تھے کہ اسی دوران تصادم پیش آیا۔

بیان کے مطابق تمام چاروں اہلکار محفوظ انداز میں طیاروں سے باہر نکل آئے اور انہیں طبی معائنے کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فوجی اڈے پر موجود کسی فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

فضائی شو کے منتظمین میں شامل تنظیم ’سلور ونگز آف آئیڈاہو کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر کم سائکس نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تمام افراد محفوظ ہیں۔

حادثے کے بعد ایئر فورس بیس کو فوری طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 4 پیراشوٹ فضا میں کھلے۔

دونوں طیارے زمین کی جانب گرتے دکھائی دیے، بعد ازاں طیارے زمین سے ٹکرا کر آگ کے بڑے گولے میں تبدیل ہوگئے۔

مزید پڑھیں: امریکی ایئرپورٹ پر انوکھا حادثہ، پیدل شہری ہلاک

عینی شاہد شین اوگڈن نے بتایا کہ وہ دونوں طیاروں کی ویڈیو بنا رہے تھے جب وہ ایک دوسرے کے انتہائی قریب آئے اور پھر ٹکرا گئے۔

ان کے مطابق طیارے ایک ساتھ گھومتے ہوئے نیچے گرے جبکہ عملہ بروقت باہر نکل آیا۔

ایئر شو کے منتظمین کے مطابق یہ تقریب ہوا بازی کی تاریخ اور جدید فوجی صلاحیتوں کی نمائش کے لیے منعقد کی گئی تھی، جس میں امریکی فضائیہ کے مشہور ’تھنڈربرڈز‘ اسکواڈرن نے بھی حصہ لیا۔

مزید پڑھیں: کریمیا میں روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ 29 افراد ہلاک

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق حادثے کے وقت موسم صاف تھا تاہم ہوا کی رفتار 29 میل فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔

یہ ’گن فائٹر اسکائیز‘ ایونٹ 2018 کے بعد پہلی بار منعقد کیا گیا تھا۔ 2018 میں بھی اسی ایئر شو کے دوران ایک ہینگ گلائیڈر حادثے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

امریکی فضائی شوز میں حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کی کوششیں برسوں سے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: کولمبیا: طیارہ حادثہ کے 40 دن بعد جنگل سے 4 بچے زندہ مل گئے

2022 میں ڈیلاس کے ایک ایئر شو میں 2 قدیم فوجی طیاروں کے تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

انٹرنیشنل کونسل آف ایئر شوز کے صدر جان کڈاہی کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران فضائی شوز میں حادثات کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور 2024 اور 2025 میں کسی ایئر شو میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے