امریکا کو کیوبا سے ڈرون حملوں کا خدشہ، حساس انٹیلیجنس رپورٹ منظرِ عام پر

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیوبا نے 3 سو سے زائد فوجی ڈرون حاصل کر لیے ہیں اور حالیہ دنوں میں ان کے ممکنہ استعمال پر غور شروع کر دیا ہے، جن میں گوانتانامو بے میں قائم امریکی فوجی اڈہ، امریکی بحری جہاز اور حتیٰ کہ ریاست فلوریڈا بھی ممکنہ اہداف میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

امریکی ویب سائٹ نے اتوار کو خفیہ انٹیلیجنس معلومات کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن اور ہوانا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور یہ قیاس آرائیاں بھی گردش کر رہی ہیں کہ امریکا ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے ماحول بنا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کو خاص طور پر جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور ہوانا میں ایرانی فوجی مشیروں کی موجودگی پر تشویش ہے۔ ایک سینئر امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکا کے قریب ایسی ٹیکنالوجی کی موجودگی اور دہشتگرد گروہوں، منشیات فروش نیٹ ورکس، ایرانی اور روسی عناصر تک اس کی رسائی باعثِ تشویش ہے۔

مزید پڑھیں:عسکری، سیاسی طاقت کی دوڑ، چین اور امریکا میں سے کون آگے؟

امریکی حکام کے مطابق کیوبا 2023 سے روس اور ایران سے حملہ آور ڈرون حاصل کر رہا ہے اور مزید ڈرون خریدنے کی کوشش بھی جاری ہے۔ اس معاملے پر کیوبا کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اقوامِ متحدہ میں انٹرنیشنل فٹبال ڈے 2026 کی تقریب، پاکستانی فٹبال مرکزِ توجہ بن گئی

اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کو سزائے موت سنا دی گئی

خیبرپختونخوا تیل و گیس کے شعبے میں بڑا حصہ لینے جا رہا ہے، صوبے کے حقوق کے لیے مل کر لڑیں گے، مزمل اسلم

اسرائیل کا غزہ جانے والے صمود فلوٹیلا پر حملہ، پاکستانیوں سمیت 430 رضاکار گرفتار

ٹوٹتے رشتے، بکھرتے گھرانے: اسلام آباد میں طلاق اور خلع کے کیسز میں خوفناک اضافہ

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا