سکھر: چینجنگ روم میں خفیہ کیمرا، بلیک میلر گرفتار

جمعہ 9 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سکھر میں سائبر کرائم سرکل نے ایک فلم پروڈکشن آفس سے وابستہ شخص کو ایک خاتون کو ان کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک مییل کرنے پر گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی کے مطابق مختیار نامی شخص نے اپنے پروڈکشن آفس کے چینجنگ روم (کپڑے تبدیل کرنے والا کمرہ) میں خفیہ طور پر ایک کیمرا نصب کیا ہوا تھا جہاں پر کم از کم ایک خاتون کی کپڑے تبدیل کرتے ویڈیو ریکارڈ کرنے کی شکایت سامنے آئی۔ ملزم اس ویڈیو کے ذریعے خاتون کو 6 ماہ سے بلیک میل کر رہا تھا جس دوران وہ بھاری رقم ادر کرنے اور ویڈیو کالز پر بات کرنے کا مطالبہ بھی کرتا تھا۔

ملزم نے قابل اعتراض ویڈیوز واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعے شیئر بھی کیں۔ سائبر کرائم کی ٹیم نے ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد اور اس بلیک میلنگ میں استعمال ہونے والا واٹس ایپ اکاؤنٹ بھی برآمد کر لیا۔ لاڑکانہ سے گرفتار کیئے گئے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp