آزاد کشمیر: ہٹیاں بالا میں جنگلی سوروں کا حملہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا کے نواحی علاقے چکار، سربالا سلمیہ میں جنگلی سوروں کے حملے کے نتیجے میں ایک شہری جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت محمد رفیق کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی محمد اکرم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں مظفرآباد منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ جنگلی جانوروں کے بڑھتے ہوئے خطرات سے عوام کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

حملے کے بعد سربالا سلمیہ کے رہائشی شدید خوف میں مبتلا ہیں اور انہوں نے حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں کچھ عرصے سے جنگلی سوروں کی بہتات ہے، جو لوگوں کو فصلوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ مویشیوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

عوامی حلقوں کی جانب سے محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا جارہا ہے جنگلی سوروں کو تلف کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ