ملک کے 42 بڑے ٹیکس دہندگان کے لیے بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ملک کے 42 بڑے ٹیکس دہندگان کے لیے بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈی جی پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات پر ان ٹیکس دہندگان کو ‘ایمبیسڈر ایٹ لارج’ کا درجہ دیا گیا ہے۔ ان میں سے بیشتر افراد کو پاسپورٹ جاری بھی کیے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کا ایوارڈ حاصل کرنے والے تاجروں کو بلیو پاسپورٹ دینے کا اعلان

حکام ایک ایسی تجویز پر بھی غور کررہے ہیں جس کے تحت مخصوص حد سے زیادہ ٹیکس دینے والے دیگر تاجروں کو بھی خاص رنگ کے پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں وزارتِ تجارت اور ایف بی آر سے مشاورت کی جارہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینا اور بڑے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

پاسپورٹ کے حصول کو مزید آسان بنانے کے لیے ملک بھر میں ‘ہوم ڈیلیوری’ سروس شروع کی جارہی ہے۔ اس سروس کے لیے ایک کوریئر کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پانے والا ہے۔ جس کے بعد شہری معمولی اضافی چارجز دے کر اسلام آباد سے براہِ راست اپنے گھر پر پاسپورٹ منگوا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بڑے ٹیکس دہندگان، ایکسپورٹرز کو بلیوپاسپورٹ کیساتھ اعزازی سفیر کا درجہ دینے کا اعلان

محکمہ جلد ہی ایک ‘چیٹ بوٹ’ بھی متعارف کروا رہا ہے جو سائلین کو دستاویزات کی معلومات اور پاسپورٹ کی تیاری کی صورتحال بتائے گا۔ اس کے علاوہ نادرا کی طرز پر ایک موبائل ایپ یا آن لائن سسٹم لانے پر بھی کام جاری ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے شہری کسی بھی وقت گھر بیٹھے پاسپورٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

نیشنل بینک میں فیس جمع کرانے کا پرانا طریقہ کار 30 جون کے بعد ختم کر دیا جائے گا۔ اس کی جگہ مکمل طور پر ڈیجیٹل اور کیش لیس سسٹم فعال کیا جا رہا ہے۔ شہری کیو آر کوڈ اسکین کر کے بینکنگ ایپس کے ذریعے فیس ادا کر سکیں گے، تاکہ ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مری ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، ٹیوٹا ہائی ایس میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

جنگ نہیں، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، پاکستان کا امن پیغام

’تم فساد کی جڑ ہو، شکر کرو نوکری میں ہو‘، ضلع عدلیہ بھرتی بے ضابطگی کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

’پاکستان آرمی کسی ایک صوبے کی نہیں، شہدا کے لہو سے بنی پوری قوم کی فوج ‘

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟