چین کا عجیب و غریب بیوٹی ٹرینڈ، خوبصورت دکھنے کے لیے کھوپڑی کے ساتھ خطرناک چھیڑ چھاڑ

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین میں ایک غیر معمولی خوبصورتی کا رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جسے ’ہائی اسکل‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس رجحان کے تحت لوگ اپنی کھوپڑی کو زیادہ اونچا یا لمبا دکھانے کے لیے مختلف کاسمیٹک اور بعض اوقات خطرناک طریقے اپنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کی بیوٹی ٹپس سے نوجوانوں کی جلد متاثر ہونے لگی، تحقیق

یہ تصور نسبتاً سادہ ہے۔ اگر بالوں کی لائن سے لے کر کھوپڑی کے اوپر تک (سر کا اوپر والا حصٓہ) کا فاصلہ ابرو سے بالوں کی لائن تک کے فاصلے سے زیادہ ہو تو اسے خوبصورت سمجھا جاتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو لوگ مختلف طریقوں سے اس ’اونچی کھوپڑی‘ کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

غیر جراحی طریقے

ابتدا میں لوگ اس شکل کو حاصل کرنے کے لیے غیر جراحی طریقے استعمال کرتے ہیں، جیسے خاص ہیئر کلپس جو سر کو زیادہ اونچا دکھاتے ہیں یا بالوں کے اسپرے اور اسٹائلنگ سے حجم بڑھانے جیسے ہیئر اسٹائل جو کھوپڑی کو زیادہ بلند ظاہر کریں۔

چین کی بیوٹی انڈسٹری نے اس رجحان کے لیے خصوصی مصنوعات بھی متعارف کروائی ہیں۔

خطرناک طبی اور کاسمیٹک طریقے

تاہم کچھ افراد صرف ظاہری چالوں پر اکتفا نہیں کرتے اور خطرناک کاسمیٹک طریقوں کی طرف بھی جاتے ہیں، جن میں شامل ہیں جیسے کہ ہائیلورونک ایسڈ کے انجیکشنم، پلاسٹک امپلانٹس،، بون سیمنٹ کا استعمال اور بعض پیچیدہ سرجریز۔

مثال کے طور پر ’کرینیئل اگمینٹیشن‘کے عمل میں عام طور پر سر کی جلد میں چیرا لگا کر اندرونی تہہ کو الگ کیا جاتا ہے اور پھر وہاں مواد داخل کیا جاتا ہے تاکہ کھوپڑی کا اوپری حصہ زیادہ بلند نظر آئے۔

مزید پڑھیے: بیوٹی پارلر جانے والی خواتین ہوشیار، بال بنوانے آئی خاتون کے گردے فیل ہوگئے

جدید تکنیکوں میں تھری ڈی پرنٹڈ امپلانٹس یا ٹائٹینیم پلیٹس بھی استعمال کی جاتی ہیں۔

سب سے خطرناک طریقہ

ماہرین کے مطابق سب سے زیادہ خطرناک طریقہ بون سیمنٹ کا استعمال ہے۔ اس میں سر کی جلد کاٹ کر ہڈی میں چھوٹے سوراخ کیے جاتے ہیں اور پھر فوری طور پر مواد انجیکٹ کیا جاتا ہے جو سخت ہو کر شکل بدل دیتا ہے۔

ہائیلورونک ایسڈ کے خطرات

اگرچہ ہائیلورونک ایسڈ نسبتاً کم خطرناک سمجھا جاتا ہے لیکن یہ بھی محفوظ نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں لوگوں نے زیادہ مقدار میں انجیکشن لگوا کر سر کی جلد کو نقصان پہنچایا اور مستقل بال جھڑنے کا شکار ہو گئے۔

طبی ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ زیادہ مقدار میں یہ انجیکشن خون کی روانی کو متاثر کر سکتے ہیں جس سے بالوں کی جڑیں مستقل طور پر خراب ہو سکتی ہیں۔

بڑھتی ہوئی بیوٹی کلچر کی ایک اور مثال

چین میں اس سے پہلے بھی کئی عجیب بیوٹی رجحانات دیکھے گئے ہیں لیکن ’ہائی اسکل‘ کو اب تک کے زیادہ غیر معمولی اور خطرناک رجحانات میں شمار کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ’جیل میں رہیں یا گھر پر، بننا سنورنا نہیں چھوڑیں گی‘ خواتین جیل کے بیوٹی پارلر میں قیدی رباب کی سالگرہ کی تیاری

ماہرین کا کہنا ہے کہ خوبصورتی کے نام پر جسم میں اس طرح کی تبدیلیاں سنگین صحت کے خطرات پیدا کر سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp