بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ: پہاڑ جیسا ہدف لیکن پاکستانی کوچ عمر گل جیت کے لیے پرامید

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ قومی ٹیم بنگلہ دیش کی جانب سے دیے گئے 437 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ میچ ابھی مکمل طور پر کھلا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلہٹ ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 437 رنز کا ہدف دے دیا

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ 2 دن کا وقت باقی ہے، بارش کی ممکنہ مداخلت بھی موجود ہے اور پچ کی صورتحال میں بہتری کے باعث پاکستان کے پاس ہدف حاصل کرنے کا موقع موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ابھی 2 دن باقی ہیں اور بارش کا بھی امکان ہے اس لیے وقت کافی ہے۔ میچ کا نتیجہ ابھی کھلا ہوا ہے اور ڈرا کا امکان بھی زیادہ نہیں لگ رہا۔

عمر گل کے مطابق اگر پاکستان مسلسل 2 دن بیٹنگ کرے تو ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے تاہم اس کے لیے مضبوط پارٹنرشپس ناگزیر ہیں۔

مزید پڑھیے: ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے دی

انہوں نے کہا کہ 437 رنز کے ہدف کے لیے 2 سے 3 بڑی شراکتیں ضروری ہیں اور ٹیم ذہنی طور پر اس چیلنج کے لیے تیار ہے۔

پچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتدا میں وکٹ بولرز کے لیے سازگار تھی لیکن بعد میں بیٹنگ کے لیے بہتر ہو گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان ویمنز کا زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میں بھی کلین سوئپ، تیسرے میچ میں 133 سے کامیابی

میچ کے دوران پاکستان کے فاسٹ بولرز کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ میں تسلسل کا فقدان، گرمی اور لمبے وقفے بولرز کی کارکردگی کو متاثر کرتے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی اور حسن علی سے متعلق افواہوں کی بھی تردید کی اور کہا کہ دونوں کے درمیان کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

میچ کی صورتحال کے مطابق بنگلہ دیش نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا مجموعہ اسکور کیا جس میں مشفق الرحیم نے 137 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں پاکستان نے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 0 رنز بنائے تھے اور اوپنرز اگلے دن کھیل دوبارہ شروع کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جائیداد کے جھگڑے نے خاندان اجاڑ دیا، بنوں میں باپ اور 3 بیٹوں سمیت 4 افراد قتل

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

امریکا ایران مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل، پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے دنیا کو بڑی مشکل سے بچا لیا

پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، علی امین بھی ناراض، اب سہیل آفریدی کے لیے کیا مشکلات ہوں گی؟

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں