بنگلہ دیش اور امریکا کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر پیشرفت، خطے میں نئی سفارتی بحث

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش اور امریکا نے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے 2 اہم فوجی معاہدوں پر مذاکرات آگے بڑھانے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔ بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’جنرل سیکیورٹی آف ملٹری انفارمیشن ایگریمنٹ‘ اور ’اکوزیشن اینڈ کراس سروسنگ ایگریمنٹ‘ سے متعلق بات چیت میں حالیہ دنوں میں تیزی آئی ہے۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ ہائیکورٹ ڈویژن میں چیلنج

رپورٹس کے مطابق ان معاہدوں کے تحت دونوں ممالک کے درمیان حساس فوجی معلومات کا محفوظ تبادلہ، مشترکہ مشقوں، امدادی کارروائیوں اور امن مشنز کے دوران لاجسٹک تعاون ممکن ہو سکے گا۔ اس میں ایندھن، طبی سہولتوں، مواصلاتی معاونت، مرمت اور بندرگاہوں و ہوائی اڈوں تک رسائی جیسی سہولتیں شامل ہوں گی۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا بحرِ ہند و بحرالکاہل خطے میں اپنی حکمتِ عملی مضبوط بنا رہا ہے، جبکہ خلیجِ بنگال میں واقع بنگلہ دیش کی جغرافیائی اہمیت عالمی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

تاہم بنگلہ دیشی دفاعی حلقوں میں ان معاہدوں پر تحفظات بھی پائے جاتے ہیں۔ بعض سابق سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ وسیع تر لاجسٹک تعاون مستقبل میں ملک میں امریکی فوجی موجودگی کی راہ ہموار کر سکتا ہے، جسے بنگلہ دیش میں حساس معاملہ سمجھا جاتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ڈھاکا ایک محتاط سفارتی توازن قائم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ امریکا کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ چین، بھارت، روس اور دیگر علاقائی ممالک سے روابط بھی متاثر نہ ہوں۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش اور امریکا کے مابین بارہویں دفاعی مذاکرات کا آغاز

بنگلہ دیش ماضی میں زیادہ تر چینی دفاعی سازوسامان پر انحصار کرتا رہا ہے، تاہم حالیہ برسوں میں اس نے ترکی سمیت دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی تعاون میں اضافہ کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکا کے ساتھ قریبی تعاون سے بنگلہ دیش کی بحری نگرانی، دفاعی صلاحیت اور جدید فوجی ٹیکنالوجی تک رسائی بہتر ہو سکتی ہے، بشرطیکہ وہ اپنی تزویراتی خودمختاری برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: روشنیوں اور فنِ تعمیر کا امتزاج، کنگ عبدالعزیز اسکوائر نے شہر کی شناخت بدل دی

عالمی کشیدگی کے باوجود سونا کیوں سستا ہو رہا ہے؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتا دیں

جنگ بندی معاہدہ آج طے پانے کا امکان، ٹرمپ پُرامید، تہران نے فوری دستخط کی تردید کردی

فیفا ورلڈ کپ: آخری لمحات میں قطر کی واپسی، سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ برابر

بارش اور آندھی نے خیبرپختونخوا میں تباہی مچا دی، 7 افراد جاں بحق

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں