بھارت کے شہر پونا کی ملکہ حسن کی پراسرار موت، مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق مس پونے، اداکارہ، ماڈل اور ڈیجیٹل کریئیٹر ٹویشا شرما کو بھوپال میں اپنے شوہر کے گھر مردہ حالت میں پایا گیا جس کے بعد یہ واقعہ سنگین قانونی اور سماجی بحث کا مرکز بن گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس کیس کی تفتیش جہیز کے مبینہ مطالبے اور ہراسانی کے الزامات کے تحت شروع کر دی ہے جبکہ مرحومہ کے اہلِ خانہ نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور واقعے کے حالات پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹویشا نے موت سے قبل اپنی بہن اور والدہ کو بھیجے گئے پیغامات میں خود کو ’پھنس جانے‘ اور ’دم گھٹنے‘ جیسی کیفیت کا شکار قرار دیا تھا۔

ٹویشا نے اپنی والدہ کو بھیجے گئے ایک پیغام میں لکھا تھا کہ وہ گھر واپس آنا چاہتی ہے کیونکہ وہاں اس کا دم گھٹتا ہے۔

اہلِخانہ کے مطابق موت سے کچھ دیر پہلے ٹویشا نے اپنی بہن کو پیغام بھیجا کہ ’میں پھنس گئی ہوں، بس تم مت آنا‘۔ بعد ازاں اس کی موت کی خبر سامنے آئی، جس کے بعد خاندان نے اسے خودکشی نہیں بلکہ قتل قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: حال ہی میں ریٹائر ہونے والے ایس پی گھر سے مردہ برآمد

ذرائع کے مطابق انہوں نے 2024 میں ایک ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے وکیل سمارتھ سنگھ سے ملاقات کی جس کے بعد دونوں خاندانوں کی رضامندی سے 12 دسمبر 2025 کو ان کی شادی ہوئی۔ شادی کے وقت وہ ایک نجی کمپنی میں ملازمت کر رہی تھیں اور ورک فرام ہوم کر رہی تھیں جبکہ ان کے شوہر ڈسٹرکٹ کورٹ میں وکالت کرتے ہیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق شادی کے چند ماہ بعد ہی ازدواجی تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی، جو بعد ازاں سنگین تنازع میں تبدیل ہو گئی۔ اس کے بعد تویشا شرما کو ان کے سسرال میں مردہ پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر گھر میں مردہ پائے گئے، موت کی وجہ تاحال سامنے نہ آ سکی

پولیس نے معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ دونوں فریقین کی جانب سے الزامات اور جوابی دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ حکام کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آ سکیں گے۔

نوئیڈا سے تعلق رکھنے والی ٹویشا شرما نے 2009 سے 2012 کے دوران ماڈلنگ کے شعبے میں کیریئر کا آغاز کیا۔ محنت اور مسلسل جدوجہد کے بعد وہ مس پونے کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئیں جس کے نتیجے میں انہیں ماڈلنگ، اشتہارات اور اداکاری کے مختلف مواقع حاصل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی لاشوں کے ہاتھ، پیر اور سر کاٹ کر فروخت کرنے کا الزام ، مردہ خانے کے منیجر کو 8 سال قید کی سزا

انہوں نے کمرشل اشتہارات کے علاوہ تیلگو فلم انڈسٹری میں بھی کام کیا۔ ان کی معروف فلموں میں Mugguru Monagallu شامل ہے، جبکہ 2018 میں انہوں نے ایک شارٹ فلم ’ذرا سنبھل کے‘ میں بھی اداکاری کی۔

بعد ازاں انہوں نے فلمی دنیا سے ہٹ کر اپنی تعلیم جاری رکھی اور ایم بی اے مکمل کرنے کے بعد کارپوریٹ سیکٹر میں قدم رکھا۔ وہ دہلی میں مختلف کمپنیوں کے ساتھ بطور مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن پروفیشنل کام کرتی رہیں، جبکہ ان کا تعلق ڈیجیٹل ایجوکیشن اور آن بورڈنگ جیسے شعبوں سے بھی رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp