تنخواہوں میں 35 فیصد تک اضافہ: پیپلز پارٹی اور وزیر خزانہ میں تنازعہ کیوں ہوا؟

جمعہ 9 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 تا 35 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ ایک سے 16 سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے اور گریڈ 17 سے اوپر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافےکی منظوری دی گئی ہے جب کہ کابینہ نے پینشن میں 17.5 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔

دریں اثنا وفاقی کابینہ نے مالیاتی بل 2023 کی منظوری دیدی ہے۔ دستاویزات کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 14 ہزار 460 ارب روپے ہے۔ بجٹ میں نان ٹیکس ریونیو 2963 ارب مقرر کیا گیا ہے۔ صوبوں کو 5276 ارب روپے دیے جائیں گے۔

دفاعی بجٹ 1804 ارب روپے ہوگا۔ سود اور قرضوں کی ادائیگی پر7303 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

قبل ازیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹھن گئی تھی تاہم وزیر اعظم نے اس کا حل نکالتے ہوئے معاملہ احسن طور پر طے کروادیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کرنے کے لیے بضد تھے جس کی وجہ سے ڈیڈلاک ہو گیا تھا تاہم وزیراعظم نے مشاورت کے بعد تنخواہوں میں 30 سے35 فیصد اضافےکی منظوری دے دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیودہشت گردوں کے لیے اب کوئی رعایت نہیں، یا ہتھیار ڈالیں یا آپریشن کا سامنا کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر

فواد خان کے نئے روپ نے سب کو چونکا دیا، مداحوں نے کاسمیٹک پروسیجرز پر سوال اٹھا دیے

افغانستان: طالبان فوجی سربراہ کی رہائش گاہ نشانہ بن گئی

پنجاب اسمبلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی کی اپیل 3 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘