خیبر پختونخوا میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، مختلف علاقوں میں فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث بالائی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی اس صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے چترال اپر، چترال لوئر، سوات، دیر اپر، کوہستان اپر اور مانسہرہ سمیت دیگر بالائی اضلاع میں موجود گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے  کا شدید خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈ سے 377 افراد جاں بحق، 182 زخمی، 1377 گھر متاثر

حکام کے مطابق گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے نتیجے میں ان بالائی اضلاع میں اچانک سیلابی ریلوں (فلیش فلڈ) اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ انتہائی بڑھ گیا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں موجود حساس گلیشیائی مقامات کی مسلسل نگرانی کریں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کے لیے بروقت وارننگ دینے والے کمیونٹی سسٹمز کو چوبیس گھنٹے فعال رکھیں۔

انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری مشقیں کروائیں، محفوظ انخلائی مراکز کو فوری طور پر فعال کریں اور تمام ریسکیو اہلکاروں کی فیلڈ میں دستیابی کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آج گرم اور خشک موسم، جنوبی و وسطی علاقوں میں شدید گرمی، مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

مقامی آبادی اور بالائی علاقوں کا رخ کرنے والے سیاحوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موجودہ موسمی حالات کے دوران ندی نالوں اور دریاؤں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت اور سفر کرنے سے مکمل طور پر گریز کریں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کم نشیبی اور ندی نالوں کے کناروں پر رہائش پذیر افراد کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تاکہ جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ پہاڑی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی، یا پہاڑوں سے کیچڑ اور پتھروں کے گرنے کی غیر معمولی آوازیں آنے کی صورت میں سستی کا مظاہرہ نہ کریں اور فوری طور پر بلند و محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان، الرٹ جاری کردیا گیا

متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مویشیوں، مال اسباب اور ضروری سامان کو پہلے سے ہی محفوظ اور اونچی جگہوں پر منتقل کر لیں تاکہ سیلابی ریلے کی صورت میں بڑے مالی نقصان سے بچا جاسکے۔

پی ڈی ایم اے نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)، فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور سی اینڈ ڈبلیو سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے تاکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی ممکنہ شاہراہوں کو فوری طور پر کھولا جاسکے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے واضح کیا کہ پشاور میں قائم ایمرجنسی آپریشن سنٹر 24 گھنٹے مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع دینے یا مدد حاصل کرنے کے لیے پی ڈی ایم اے کی آفیشل ہیلپ لائن 1700 پر فوری رابطہ کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے