ملک بھر میں آج گرم اور خشک موسم، جنوبی و وسطی علاقوں میں شدید گرمی، مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:موسمیاتی تبدیلی، غربت اور رہائشی ناانصافی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے مسائل ہیں، مصدق ملک

بالائی و زیریں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں شام یا رات کے اوقات میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ رات کے وقت مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور آندھی یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں دن کے وقت خشک موسم جبکہ شام یا رات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اٹک، میانوالی، راولپنڈی اور گردونواح میں بھی رات کے وقت بارش اور آندھی چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کوہستان، سوات، باجوڑ، کالام، چترال، دیر، بونیر، پشاور، کوہاٹ، نوشہرہ، ایبٹ آباد، ملاکنڈ، پاڑہ چنار، کرم اور وزیرستان میں شام یا رات کے وقت چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بالائی اضلاع میں شدید گرمی کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شمالی اضلاع میں دوپہر کے وقت مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:ہیٹ ویو اور گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خطرہ، آئندہ دنوں میں موسم سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا

کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم