پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے مزید ایک ماہ بند، پی اے اے نے نیا نوٹس جاری کردیا

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نوٹس کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود پر عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود پر عائد پابندی میں مزید توسیع کردی

پی اے اے کے جاری کردہ باقاعدہ نوٹس کے تحت اب یہ پابندی 24 جون 2026 کی صبح تک برقرار رہے گی، جبکہ اس سے قبل یہ مدت 24 مئی کو ختم ہورہی تھی۔

اس نئی پابندی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے جس کے بعد کراچی اور لاہور کے دونوں فلائٹ انفارمیشن ریجنز میں کسی بھی بھارتی سویلین، تجارتی یا فوجی طیارے کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان

واضح رہے کہ دونوں ممالک نے گزشتہ سال اپریل 2025 میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے ایک حملے اور اس کے بعد بڑھنے والی شدید فوجی کشیدگی کے باعث ایک دوسرے کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی تھیں۔

پاکستان نے نئی دہلی کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور جارحانہ اقدامات کے جواب میں یہ سخت فیصلہ کیا تھا، جس کے باعث بھارتی فضائی کمپنیوں کو اب تک اربوں روپے کے بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘