کرسٹیانو رونالڈو کا جادو چل گیا، النصر کی مسلسل 14ویں فتح، نیا ریکارڈ قائم

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت النصر نے الاخدود کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر سعودی پرو لیگ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے، جس کے بعد وہ لیگ ٹیبل پر پانچ پوائنٹس کی واضح برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو کے 2 فیصلہ کن گول، عرب کلب چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل النصر کے نام

 میچ کے آغاز سے ہی النصر نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور محض 15 ویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے نواف بوشل کے بہترین پاس پر ایک ناقابلِ یقین لو کک کے ذریعے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

اس برتری کے بعد بھی النصر کا میچ پر مکمل غلبہ برقرار رہا، تاہم دوسری کامیابی دوسرے ہاف میں اس وقت ملی جب جوآؤ فیلکس نے ری باؤنڈ پر ایک شاندار والی شاٹ مار کر اپنی ٹیم کی جیت پر مہر ثبت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو اپنے کلب کی شکست کے باوجود کونسا اہم ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے؟

اس فتح کے ساتھ ہی النصر نے مسلسل 14 فتوحات حاصل کر کے کلب کی تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جبکہ مسلسل 8 اوے میچز جیتنے کے سابقہ ریکارڈ کی برابری بھی کرلی ہے۔

مینیجر جارج جیسس کی نگرانی میں ٹیم کا الاخدود کے خلاف سو فیصد جیت کا ریکارڈ برقرار ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے دور میں ٹیم نے اس حریف کے خلاف اب تک ایک بھی گول نہیں کھایا۔

یہ بھی پڑھیں: ’پرتگالی ہوں، لیکن سعودی عرب سے ہوں‘ رونالڈو کا النصر کے ساتھ نئی کامیابیوں کا عزم

میچ کے دوران النصر کی جانب سے مزید گول کرنے کی کوششیں بھی کی گئیں، جن میں محمد سیمکان کا ایک گول ہینڈ بال کی وجہ سے مسترد ہوا جبکہ کنگسلے کومن اور رونالڈو کی کئی کوششیں گول پوسٹ کے قریب سے گزر گئیں۔

اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو میچ کے 81 ویں منٹ میں تبدیل کیا گیا، مگر اس وقت تک النصر کی برتری اتنی مستحکم ہو چکی تھی کہ الاخدود کے لیے واپسی کے تمام راستے بند ہوچکے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!