اقوام متحدہ کا آبنائے ہرمز میں بحری آزادی اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ختم کرنے کا مطالبہ

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف میں فوری طور پر بحری آمدورفت کی آزادی بحال کرنا جنگ بندی کی تمام خلاف ورزیاں ختم کرنا اور تنازع کے سیاسی حل کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا نہایت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور اقوام متحدہ کے عہدیدار کی مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت

جاپان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باہمی بداعتمادی اور جغرافیائی سیاسی تقسیم مؤثر حل کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی ممالک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بغیر کسی خوف کے کر رہے ہیں تاہم انہوں نے کسی خاص ملک کا نام نہیں لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp