ٹوٹتے رشتے، بکھرتے گھرانے: اسلام آباد میں طلاق اور خلع کے کیسز میں خوفناک اضافہ

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیملی کورٹس میں روزانہ سینکڑوں نئے مقدمات دائر ہونے لگے ہیں جس سے خاندانی نظام پر منفی اثرات کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڑھتی طلاقوں کی ذمہ دار خواتین ہیں، سابق کرکٹر سعید انور اپنے بیان پر تنقید کی زد میں

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی فیملی عدالتوں میں روزانہ 300 سے زائد خلع، طلاق اور نان نفقہ سے متعلق کیسز رجسٹر کیے جا رہے ہیں۔

عدالتی اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ہر گھنٹے میں اوسطاً 38 نئے مقدمات عدالتوں میں پہنچ رہے ہیں جو اس مسئلے کی سنگینی کو واضح کرتے ہیں۔

یکم جنوری 2026 سے اب تک صرف ساڑھے 4 ماہ کے عرصے میں ایسے مقدمات کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ماہانہ بنیادوں پر تقریباً 9 ہزار نئے کیسز درج ہو رہے ہیں۔

گزشتہ برسوں کے اعداد و شمار بھی فیملی تنازعات میں مسلسل اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ سال 2023 میں تقریباً 85 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔ سنہ 2024 میں یہ تعداد بڑھ کر 91 ہزار تک جا پہنچی جبکہ 2025 میں ایک لاکھ سے زیادہ مقدمات سامنے آئے۔

مزید پڑھیے: طلاق کی بڑھتی شرح: سعدیہ فیصل نے خواتین کو ذمہ دار ٹھہرادیا

دستاویزات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خلع اور نان نفقہ کے بیشتر مقدمات ان جوڑوں کی جانب سے دائر کیے گئے جنہوں نے پسند کی شادی کی تھی۔ دوسری جانب اسلام آباد میں روزانہ 30 سے زائد کورٹ میرجز بھی ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ 4 برسوں کے دوران درجنوں ایسے کیسز سامنے آئے جہاں شادی کے صرف ایک سے 3 ماہ کے اندر ہی رشتہ ختم ہو گیا۔

قانونی ماہرین اور وکلا نے اس صورتحال کو ایک سنگین سماجی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے روزگاری، مہنگائی، معاشی دباؤ اور منشیات کے بڑھتے استعمال نے گھریلو تنازعات میں اضافہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈراموں میں میاں بیوی کا نکاح اور طلاق اصل میں ہوجاتی ہے‘، 3 سال پرانی ویڈیو اچانک وائرل

ان کے مطابق ذہنی اور مالی دباؤ کے باعث معمولی اختلافات بھی عدالتوں تک پہنچ رہے ہیں جس سے فیملی کورٹس پر مقدمات کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں عام انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان

معاہدے سے پہلے ایرانی اثاثے بحال نہیں ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ساہیوال میں سفاک دیور نے بھابھی اور معصوم بھتیجی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ