ایسٹرائڈز بڑے پیمانے پر زمین پر تباہی مچا سکتے ہیں، ناسا کا انتباہ

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناسا نے زمین کو خطرناک ایسٹرائڈز سے لاحق بڑھتے ہوئے خطرات کے بارے میں سخت انتباہ جاری کیا ہے، جو ممکنہ طور پر عالمی سطح پر تباہی مچا سکتے ہیں۔

ناسا کے عبوری پلانٹری ڈیفنس افسر کیلی فاسٹ نے بتایا کہ دنیا میں ایسے تقریباً 15 ہزار درمیانے سائز کے شہر تباہ کرنے والے پتھروں کا پتا نہیں ہے۔ یہ پتھر کم از کم 140 میٹر قطر کے ہیں اور اگر زمین سے ٹکرا جائیں تو بڑے پیمانے پر تباہی مچاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہاب ثاقب نے اچانک اپنے مدار میں الٹا گھومنا شروع کردیا، ماہرین فلکیات حیران

فاسٹ نے امریکی ایسوسی ایشن فار ایڈوانسمنٹ آف سائنس کی سالانہ کانفرنس میں کہا، ’تخمینہ ہے کہ ایسے 25 ہزار ایسٹرائڈز ہیں اور ہم صرف 40 فیصد تک تلاش کرسکے ہیں۔ بہترین ٹیلی سکوپ کے باوجود انہیں ڈھونڈنا وقت لیتا ہے۔’

مزید خطرناک بات یہ ہے کہ اگر یہشہر تباہ کرنے والے ایسٹرائڈز مین کی طرف آئیں تو ابھی زمین کے پاس انہیں روکنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں، جیسا کہ جان ہاپکنز یونیورسٹی کی سیاروی سائنسدان ڈاکٹر نینسی چیبوٹ نے انتباہ کیا۔

انہوں نے کہا، ’ہم ان شہر تباہ کرنے والے ایسٹرائڈز کے بارے میں فکر مند ہیں۔‘ پچھلے سال وائی آر4 نامی ایک ایسٹرائڈز کی زمین سے ٹکرانے کی ممکنہ پیشگوئی نے ماہرین فلکیات کو خبردار کر دیا تھا۔ خوش قسمتی سے بعد میں معلوم ہوا کہ یہ زمین سے دور جارہا ہے، لیکن 2032 میں یہ زمین کے راستے میں آسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زمین کو سورج کی تپش سے بچانے کے لیے دیو ہیکل چھتری خلا میں بھیجنے کی تیاریاں

ڈاکٹر چیبوٹ کے مطابق، اگر یہ ایسٹرائڈز چاند سے ٹکرائے تو اس کا اثر اتنا شدید ہوگا کہ زمین سے نظر آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا، ‘اگر وائی آر4 جیسے کوئی ایسٹرائڈز زمین کی طرف آتا، تو ہمارے پاس اس کو روکنے کا کوئی فعال طریقہ نہیں تھا۔ ہم اس خطرے کے لیے تیار ہوسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم