اسرائیل نے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے تمام ارکان رہا کردیے

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی حکام نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بحری قافلے ‘گلوبل صمود فلوٹیلا’ کے تمام گرفتار ارکان کو رہا کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ حراست میں لیے گئے امدادی کارکنوں کو اب اسرائیل سے ترکیہ منتقل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی اسرائیلی فورسز کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کی روک تھام کی شدید مذمت، عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار

امریکا میں مقیم فلسطینی حقوق کی تنظیم ’عدالہ‘ کے مطابق رہا ہونے والے امدادی کارکنوں کو اسرائیل بدر کرنے کے احکامات جاری ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب، ترکیے کے وزیرِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ان رضاکاروں کو بحفاظت ترکیے منتقل کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز نے کارروائی کے دوران ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کی تمام امدادی کشتیاں اپنی تحویل میں لے لی تھیں اور پاکستان کے سعد ایدھی سمیت 430 بین الاقوامی رضاکاروں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی کارروائی، غزہ جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے 7 جہاز تحویل میں

اسرائیل کے اس اس وحشیانہ اقدام پر پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت مذمتی بیانات جاری کیے تھے۔

حراست کے دوران بین الاقوامی امدادی کارکنوں کو شدید جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، اسرائیلی اہلکاروں نے رضاکاروں پر ٹیزر گنز کا استعمال کیا اور ربڑ کی گولیاں چلائیں، جبکہ متعدد مسلم خواتین شرکا کے حجاب بھی زبردستی اتار دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

انسانی حقوق کی پامالی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے متعصب اسرائیلی وزیرِ داخلہ ‘بین گویر’ نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس بدسلوکی کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرفتار شدگان کو انتہائی تذلیل آمیز طریقے سے گھٹنوں کے بل زمین پر بٹھایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’جوہری تخفیف کا معاملہ ختم ہو چکا ہے‘،شمالی کوریا کا سخت مؤقف

بھارت: نرس کی مبینہ غفلت کے باعث غلط انجیکشن لگنے سے مریض جان کی بازی ہار گیا

سعودی عرب: روشنیوں اور فنِ تعمیر کا امتزاج، کنگ عبدالعزیز اسکوائر نے شہر کی شناخت بدل دی

عالمی کشیدگی کے باوجود سونا کیوں سستا ہو رہا ہے؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتا دیں

جنگ بندی معاہدہ آج طے پانے کا امکان، ٹرمپ پُرامید، تہران نے فوری دستخط کی تردید کردی

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں